اسلام آباد’ پشاور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کا پلان سامنے. آگیا۔ پی ٹی آئی کے 27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے، جس کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ پارٹی کی جانب سے اسلام آباد کی جانب مرحلہ وار بڑھنے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی حدود میں موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بند کیا جائے گا۔ پشاور، خیبر، نوشہرہ اور اکوڑہ خٹک اٹک پل کو بند کریں گے، جبکہ ملاکنڈ، صوابی، مردان اور چارسدہ میں موٹروے کو بند کیا جائے گا۔ اسی طرح جنوبی اضلاع میں خوشحال گڑھ پر دھرنا دیا جائے گا۔اس سلسلے میں پارٹی تنظیموں کو دھرنا دینے کے مقامات کی تفصیل جاری کردی گئی ہے، جبکہ حتمی حکمت عملی کے حوالے سے وزیراعلی نے اجلاس کل پشاور میں طلب کرلیا ہے۔ہری پور میں حطار، خانپور، جھاری کس اور مکھنیال جبکہ ہزارہ موٹروے پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ ایبٹ آباد میں باریان، کوہالہ اور صوابی میں ٹوپی جبکہ ایم این موٹروے پر کیمپ کا تعین کیا گیا ہے۔نوشہرہ میں خیرآباد کنڈ اٹک پل، لکی مروت میں کنڈل اور کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کے مقامات پر کیمپ لگانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو کیمپ میں شرکت کرنے اور انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہر ضلع کیمپ کے شرکا کے لیے خوراک، پینے کے پانی اور دیگر اشیا کے انتظامات کرے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا فیصلہ اٹل ہے ، جب کہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کارکنوں کو سہولیات دینے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ منصوبے کے مطابق جہاں بھی مارچ کا راستہ روکا گیا، وہیں دھرنا دیا جائے گا۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی پشاور سے مارچ کی قیادت کریں گے۔ادھر علامہ راجہ ناصر عباس نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ملاقات میں لانگ مارچ اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، یہ ملاقات ان کی خواہش پر ہوئی، میں نے کسی سے درخواست نہیں کی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملاقات علامہ راجہ ناصر عباس اور محسن نقوی کی ملاقات کروائی، ملاقات 1:15 گھنٹا جاری رہی، ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات علامہ راجہ ناصر عباس کے رشتہ دار کے گھر ہوئی، ملاقات میں 27 ستمبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر بات چیت ہوئی، محسن نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس کو وزیراعظم سے ملاقات کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ وزیراعظم سے ملاقات کریں تاکہ اس کے بعد بانی چئیرمین اور بشری بی بی کو ریلیف دیا جائے، محسن نقوی نے 27 ستمبر کا احتجاج منسوخ کرنے کی بات کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مذاکرات کے لیے بانی چئیرمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرنا ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ احتجاج کی کال واپس لینے پر بشری بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنے پر بھی بات ہوسکتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس نے محمود خان اچکزائی سے بھی محسن نقوی کی ٹیلفون پر بات کروائی۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آپ بانی چئیرمین سے ملاقات کراوئیں تاکہ احتجاج کال آف کرنے کے حوالے سے ان سے مشاورت کی جا سکے، محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کی کال واپس لے کر دوبارہ احتجاج نہیں ہونا چاہیے۔ذرائع نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے وزیر اعلی کے پی سے بھی ملاقات کی، پیر اور منگل کو بھی احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہو گئی۔ اپوزیشن اتحاد ذرائع نے کہا کہ 27 ستمبر کے احتجاج پر ملاقات میں کوئی حتمی پیش رفت نہ ہوسکی، ملاقات معنی خیز ثابت نہیں ہوئی۔ادھر اسلام آباد کے ریڈزون کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور ریڈزون کے گرد کنٹینر لگا کر انہیں ویلڈ کیا جا رہا ہے، کنٹینرز کو ایک دوسرے کے ساتھ لوہے کی سلاخیں اور پتریاں رکھ کر ویلڈ کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ویلڈنگ کرنے سے کنیٹینرز کو ان کی جگہ سے ہٹانا مشکل ہوجائے گا، کنٹینرز کی دیواریں بنا کر ان کے پیچھے بھی کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں۔وفاقی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مظاہرین کسی صورت بھی ریڈزون میں داخل نہ ہونے پائیں۔یاد رہے کہ ماضی میں مظاہرین کنٹینرز ہٹا کر ریڈزون میں داخل ہوگئے تھے تاہم اب ویلڈنگ کے عمل سے کنٹینیرز کو اپنی جگہ سے ہٹانا مشکل ہو جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- پنشنرز کیلئے پروف آف لائف سہولت’ ایک ماہ میں 3 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹ جاری
- نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
- لاہور ہائیکورٹ میں کل سے پرنسپل سیٹ پر 30 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں
- سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
- نئے صوبے، مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
- امریکہ کی یوکرین کیلئے 2.68 ارب ڈالر کے فوجی پیکیج کی منظوری
- ایم ڈی کیٹ آج پنجاب کے 15 شہروں میںقائم 31مراکز میں منعقد ہوگا
- پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کیلئے درخواست دائر
- ارب پتی شخصیات ہمیشہ زندہ رہنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں’ ماہرِ طبیعات کا دعوی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا
- حریم فاروق کا نیا اسٹائل وائرل انٹر نیٹ پر طوفان بھرپا
- جدہ سعودی اتحاد کا اجلاس بحیرہ احمر باب المندب میں بحری سیکورٹی پر غور
- ڈنمارک’ گرین لینڈ کیساتھ سکیورٹی معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ
- پنجاب میں 5678 غیر قانونی ہاوئسنگ سکیموں کا انکشاف
- مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات آنا شروع
- لاہور ہائیکورٹ: قتل کیس میں سزائے موت پانے والے محمد فرحان کی اپیل منظور ‘ بری کرنے کا حکم
- لاہور ہائیکورٹ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 16اکتوبر کو ہوگی
- باب المندب میں تجارتی جہازوں و عملے پر حملے بندکیے جائیں، عاصم افتخار
- ساتھ ایئر نے اسلام آباد’ملتان’فضائی روٹ کاافتتاح کردیا ابتدائی طور پر ہفتہ وار16 پروازیں
- امریکی یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو پی ایچ ڈی ڈگری دے دی
