Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا آغاز
    • کوہاٹ دھماکہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
    • کراچی: مسجد میں نمازی بن کر گاڑیاں چرانے والا 57سالہ کار لفٹر گرفتار
    • امریکہ کا یورپ سے ایک تہائی فوج واپس بلانے پر غور
    • سرگودھا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول استقلال آباد زبوں حالی
    • گوجرانوالہ، زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے اوررشوت دینے والا سی سی ڈی کا جعلی ا نسپکٹر گرفتار
    • پاکستان ہائی کمیشن لندن، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت یوتھ انگیج منٹ سیشن
    • بی ڈی ایس پروگرام کے5سالہ پروگرام کا نفاذ موخر،نوٹیفیکشن جاری
    • حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان سعودی قیادت کے ساتھ ہے،رانا تنویر
    • کراچی مبینہ مقابلے 2 دہشتگرد ایک کار لفٹر ایک ڈکیٹ سمیت 4 ملزمان ہلاک
    • صدر آزاد کشمیر کیلئے ن لیگ کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نے کاغذات جمع کروادیے
    • پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا، 6 افراد جان کی بازی ہارگئے
    • بھارت: باپ نے 5سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش فریج میں رکھ کر خودکشی کرلی
    • کروڑوں کی خورد برد کا الزام’ ڈپٹی رجسٹرار ملتان بنچ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری
    • گوادر ایئرپورٹ ہفتے میں 3 دن بند رہے گا، نئے اوقات جاری
    • چاند پر 2 فٹ بال میدانوں جتنا بڑا گڑھا دریافت
    • طاہر اشرفی کو دیا گیا برطانوی ایوارڈ واپس، چرچ آف پاکستان نے گلوبل پیس ایوارڈ دے دیا
    • رائیونڈ :سہولت بازار سٹاف کی جانب سے سٹال پر اجناس کا معیار اور بھائو معلوم کیا جارہا ہے۔
    • امریکا میں 3 افراد کے قاتل کو زہریلا انجکشن دیکر موت کی سزا دیدی گئی
    • بلوچستان، میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں پہلی بار100 بڑی سرجریز مکمل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جعلی ویڈیو وائرل کیس’عظمیٰ بخاری کی توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ

    By Khabrain Newsستمبر 20, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نعیم وٹو نے جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں وکیل علی اشفاق کیخلاف عظمیٰ بخاری کی ت وہین عدالت کی درخواست اور حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، عظمی بخاری نے فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی، جس پر فریقین کے وکلا نے دلائل دیئے۔ عظمی بخاری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر وکیل علی اشفاق نے صوبائی وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے عدالت پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی جبکہ عدالت کو پریشرائز یا دبائو میں لانا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا فلک جاوید کے وکیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، وکیل نے کہا کہ دبائو سے متعلق عدالت نے اپنے گزشتہ فیصلے میں بھی تحریر کیا ہے، عدالتیں کبھی کسی کے دبائو میں نہیں آتیں اور یہ کہنا کہ عدالت مدعیہ کے دبائو میں ہے’ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمرہ عدالت میں مین اسٹریم میڈیا کی موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں سے مسئلہ ہے گزشتہ سماعت پر ایک یوٹیوبر نے معافی بھی مانگی تھی جبکہ آج بھی ایک شخص عدالت میں موجود ہے جو مسلسل جھوٹ پھیلاتا ہے۔ وکیل نے الزام عائد کیا کہ عدالتی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر ٹویٹس کئے جاتے ہیں اور میاں علی اشفاق کو سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب میاں علی اشفاق نے توہین عدالت کی درخواست کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عظمی بخاری جرح کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، عدالتی احکامات کے باوجود مدعیہ پیش نہ ہو تو قانون میں وارنٹ جاری کرنے کی گنجائش موجود ہے، انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست عدالتی کارروائی میں تاخیر کی کوشش ہے اور انہوں نے ایسی درخواست پہلے کبھی نہیں دیکھی، دوران سماعت وکلا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس پر عدالت نے فریقین کو قانونی دلائل تک محدود رہنے کی ہدایت کی۔ عظمی بخاری کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزمہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش نہ کرنا بڑی زیادتی ہے، وہ اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں اور انہیں ہر صورت عدالت پیش کیا جانا چاہئے تھا۔ وکیل فلک جاوید نے عظمی بخاری کی حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی، عظمی بخاری کے وکیل نے بتایا کہ ایک درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے اور پیر سے اس پر باقاعدہ کارروائی شروع ہونی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان سعودی قیادت کے ساتھ ہے،رانا تنویر

      ترقی کا فوکس ایک شہر نہیں 41 اضلاع ہیں مریم نواز

      PTI لانگ مارچ’ راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی غیر متحرک

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.