کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے بیکڑ کے میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں پہلی بار 100بڑی سرجریز مکمل کرلی گئیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہسپتال میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز کامیابی سے کی گئیں۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 بڑی سرجریز کی تکمیل ہسپتال کی طبی خدمات میں اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر سہولتوں کی دستیابی سے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑ رہا۔ وزیرِاعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال کی انتظامیہ اور تمام طبی ٹیم کی کاوشوں سے اہم سنگِ میل حاصل کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ بیکڑ ہسپتال میں 24 گھنٹے آپریشن تھیٹر فعال اور مریضوں کو جراحی کی سہولتیں دستیاب ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ایران نے امریکا سے مذاکرات کی شرائط پیش کردیں، جنگ ختم کرنے پر آمادگی
- نوازشریف کینسر ہسپتال افسران اور ڈاکٹرز کیلئے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں مقرر کیے جانے کا انکشاف
- چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی ز یورات قیمتی اشیاء سے محروم
- نجی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے تنازع میں محکمہ اینٹی کرپشن کی مداخلت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- پاکستان کو فساد کی نہیں، امن و استحکام کی ضرورت: احسن اقبال
- پنشنرز کیلئے پروف آف لائف سہولت’ ایک ماہ میں 3 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹ جاری
- نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
- لاہور ہائیکورٹ میں کل سے پرنسپل سیٹ پر 30 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں
- سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
- نئے صوبے، مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
- امریکہ کی یوکرین کیلئے 2.68 ارب ڈالر کے فوجی پیکیج کی منظوری
- ایم ڈی کیٹ آج پنجاب کے 15 شہروں میںقائم 31مراکز میں منعقد ہوگا
- پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کیلئے درخواست دائر
- ارب پتی شخصیات ہمیشہ زندہ رہنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں’ ماہرِ طبیعات کا دعوی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا
- حریم فاروق کا نیا اسٹائل وائرل انٹر نیٹ پر طوفان بھرپا
- جدہ سعودی اتحاد کا اجلاس بحیرہ احمر باب المندب میں بحری سیکورٹی پر غور
- ڈنمارک’ گرین لینڈ کیساتھ سکیورٹی معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ
- پنجاب میں 5678 غیر قانونی ہاوئسنگ سکیموں کا انکشاف
- مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات آنا شروع
