ٹیکساس (آئی این پی)امریکی ریاست ٹیکساس میں تین افراد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے 40 سالہ لی جیمز نارمن کو زہریلے انجیکشن کےذریعے موت کی سزا دے دی گئی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق لی جیمز نارمن کو ہنٹس وِل کی ریاستی جیل میں مہلک انجیکشن کے ذریعے سزائے موت دی گئی جس کے بعد وہ رواں برس ٹیکساس میں پھانسی پانے والا پانچواں شخص بن گیا۔ نارمن کو 2005 میں ٹیکساس کے شہر ایڈنا میں ایک گھر میں تین افراد، 24 سالہ سیموئل رابرٹس، 18 سالہ ٹفانی پیکاک اور 38 سالہ سیلسو لوپیز کے قتل میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
