شیخوپورہ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی،خودمختاری کے دفاع اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان سعودی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے،سیاسی و عسکری قیادت نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،پاکستان کی فوج سعودی قیادت کے ایک اشارے کی منتظر ہے،سعودی عرب جب پاکستان کو کہے گا،تو ہم حاضر ہیں،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ بے وقت راگنی ہے،آج ملک کسی لانگ مارچ اور دھرنے کا متحمل نہیں،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی بنیاد ہے،نئے صوبوں کے قیام کے حوالہ سے ابھی تک کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آئی،اس پر بات چیت ہو سکتی ہے،مگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمود اختر گورایہ،سابق ناظم رانا ممتاز محمود مون خاں اور ملک ندیم محمود چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کسانوں کی مشکلات کا احساس ہے،گزشتہ دو سال میں کاشتکاروں کو ان کی فصل کے مطابق قیمت نہیں ملی،اس لیے بیرون ممالک سے گندم امپورٹ کرنا پڑی،اس کیلئے بھی میکنزم تیار کیا جا رہا ہے،تاکہ باہر سے گندم امپورٹ نہ کی جا سکے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی لاہور میں مہمان نوازی کی گئی،وہ لاہور میں سرکسی سیاست کرنے آئے تھے،اور بری طرح ناکام ہو کر واپس لوٹ گئے،اغواء کا ڈرامہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا،ایک وزیر اعلی کا اتنا غیر سنجیدہ طرز عمل افسوسناک ہے،انہوں نے کہا کہ جہاز مریم نواز شریف کا نہیں،وزیر اعلی پنجاب کا ہے،جسے ضرورت کے تحت خریدا گیا ہے،جہازسواری کے لیے ہے،سیاست کیلئے نہیں، انہوں کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد حکومت کو کوئی خطرہ اور ٹف ٹائم نہیں،قومی اور عوامی مسائل پارلیمان میں ڈسکس ہونا چاہیے،سڑکوں پر نہیں،بامقصد مذاکرات کے لیے حکومت بالکل تیار ہے،مگر کسی قیدی کی خواہش پر قومی مفادات کو قربان نہیں کیا جاسکتا،انہوں بتایا کہ سرگودھا فاروق آباد ڈبل روڈ اور فاروق انٹرچینج پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا،جبکہ کوٹ عبدالمالک مثالی ٹاؤن منصوبہ کا کام بھی بہت جلد شروع ہو جائے گا،اس منصوبہ میں کوئی مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں،حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گی،وزیر اعلی مریم نواز شریف پنجاب میں بہت اچھا کام کر رہی ہیںجو اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا،وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے،ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اعتدال میں لانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،تاہم اس کے نتائج سے ہی پتہ چلے گا،انہوں نے کوہاٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی ، مذمت کی،اور کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت لانگ مارچ کی بجائے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،اس سلسلہ میں وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے مکمل طور پر صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- کراچی: شوہر کیساتھ آفس جانیوالی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا
- نیتن یاہو حکومت کی بیرونِ ملک مقیم اسرائیلیوں کو ووٹنگ کیلئے واپس آنے سے روکنے کی کوشش
- بھارت’ امتحان میں چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے طالب علم نے خودکشی کر لی
- پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس 23 ستمبر کو مظفرآباد میں ہوگا
- ناقص کھانے اور آلودہ آب و ہوا، بھارت میں برکس کانفرنس میں شریک عالمی لیڈر واپسی پر بیمار
- گوادر ایئرپورٹ ہفتے میں 3 دن بند رہے گا، نئے اوقات جاری
- نیویارک میں برقی مسافر طیارے کی پہلی پرواز، 27 منٹ میں صرف 5 ڈالر کی بجلی خرچ
- بی ڈی ایس پروگرام کے5سالہ پروگرام کا نفاذ موخر،نوٹیفیکشن جاری
- مسلم لیگ ڈیرہ کے زیر اہتمام حرمین شریفین میں حملوں کیخلاف ریلی
- جنگلات کی آگ کا دھواں دیگر فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے’ تحقیق
- امریکہ کی قدیم ترین ڈکشنری میریم ویبسٹر میں1400 نئے الفاظ شامل
- سری لنکا کی پاکستان کو شکست، ایشین گیمز کے گولڈ میڈل میچ میں جگہ بنا لی
- ایران نے امریکا سے مذاکرات کی شرائط پیش کردیں، جنگ ختم کرنے پر آمادگی
- نوازشریف کینسر ہسپتال افسران اور ڈاکٹرز کیلئے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں مقرر کیے جانے کا انکشاف
- چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی ز یورات قیمتی اشیاء سے محروم
- نجی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے تنازع میں محکمہ اینٹی کرپشن کی مداخلت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- پاکستان کو فساد کی نہیں، امن و استحکام کی ضرورت: احسن اقبال
- پنشنرز کیلئے پروف آف لائف سہولت’ ایک ماہ میں 3 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹ جاری
- نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
- لاہور ہائیکورٹ میں کل سے پرنسپل سیٹ پر 30 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں
