اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ میں کوئی
تبدیلی نہیں ہوگی اور 27 ستمبر کیلئے ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، مارچ کی قیادت وزیراعلی کریں گے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے ہماری تمام تر تیاریاں مکمل ہیں،27 ستمبر کی تاریخ حتمی ہے، سفر کا انتظام ہو چکا ہے پر امن طور پر ہم نے 27 ستمبر کی صبح نکلنا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ 20 لاکھ سے زیادہ لوگ وزیر اعلی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔
