لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور ممبر پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے ہر دور میں بردباری کی بنیاد پر قومی سطح پر سیاسی رواداری کو فروغ دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری آج بھی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں یکساں مقبول اور جمہوری قوتوں کیلئے قابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہجمہوری قوتوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے بی بی بینظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود پاکستان کھپے کا زوردار نعرہ لگایا اور ملک کو انتشار سے بچایا۔ وہ اپنے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ سے خطاب کر رہی تھیں۔ نرگس فیض ملک نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے فلسفہ سیاست اور فلسفہ مفاہمت سے حکمرانوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ افسوس وفاقی حکومت مذاکرات کی اہمیت سے نابلد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری دور حکومت تو درکنار عوام آمرانہ ادوار میں بھی احتجاج کیا کرتے ہیں۔ مرکز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حکمران احتجاج کرنیوالی مختلف سیاسی پارٹیز کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کا اہتمام اور ان کا اعتماد بحال کریں۔ سیاسی تنازعات بارے مذاکرات اور احتجاج دونوں جمہوری نظام کی اساس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج عوام کا بنیادی انسانی اور آئینی حق ہے، جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ یقیناً یہ حق قانون کی حدود سے تجاوز کئے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پرامن احتجاج کے جمہوری حق کو دبانے کیلئے ضرورت سے زیادہ سخت ایکشن سے گریز کرے۔ خواتین سمیت سیاسی کارکنان کی حالیہ گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، اسیران کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں اور شہروں کی بندش سے عام شہری بھی بیحد متاثر ہوتے ہیں۔ حکومت احتجاجی مظاہرین کیخلاف طاقت استعمال کرنے کی بجائے نتیجہ خیز مذاکرات کاراستہ اختیار کرے۔
بریکنگ نیوز
- نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
- پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
- چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
- شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
- نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
- مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
- راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
- صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
- سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
- ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
- سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
- 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
- مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
- پاکستان ‘ سعودیہ کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی : ایاز صادق
- سر گودھا اور ملتان کے درمیان چلنے والی ریلوے ٹرین ساندل ایکسپریس بحال
- تجاوزات کیخلاف پیرا فورس کی کارروائی، بھاری جرمانے اور دکانیں سیل
- کامرہ روڈ پر کباڑ خانے میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا
