مری(نمائندہ خبریں)چندروز قبل مری شہر کے علاقہ لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہاس میں قتل ہونے والے نوجوان کے کیس میں نیاموڑابتدائی طور پر خواجہ سرا سمجھے جانے والے مقتول کی شناخت چکوال کے 32 سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی ہے چند روز قبل مری کے تھانہ مری کے علاقے لوئر بازار کے ایک نجی گیسٹ ہاس سے برآمد ہونے والی لاش کے معاملے میں نیا موڑجسے پہلے خواجہ سرا منو سمجھا جا رہا تھا وہ چکوال کے محلہ پیر صحابہ کا رہائشی 32 سالہ محسن جاوید نکلا والد محمد جاوید کے مطابق محسن جاوید روزگار کے سلسلے میں راولپنڈی اور مری میں مقیم تھا مقتول کے والد کے مطابق بیٹے کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا واقعے کے چند روز بعد بھی قاتل گرفتار نہ ہو سکے ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کیس کی ازسرنو تفتیش کا حکم دیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں پولیس نے گیسٹ ہاس کی سی سی ٹی وی، ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد حاصل کر کے تفتیش کو وسیع کر دیا ہے۔
