لاہور( این این آئی)لاہور چیمبر انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کی 15ایگزیکٹو کمیٹی کی نشستوں پرویژن الائنس کے 12 اور پی پی بی اے الائنس کے 3 امیدوار وں نے کامیابی حاصل کر لی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ویژن الائنس کے صدارتی امیدوار علی حسام اصغر1700 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ شیخ محمد ابراہیم 1638 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دیگر امیدواران میں حامد رضا 1605، یوسف رضوی 1588، عظیم افتخار 1585، سید مردان علی زیدی 1570، طارق محمود 1562، ذوالفقار چوہدری 1549، حماد محمود 1544، چودھری فرغام 1541، محمد علی 1535 اور عمر عبداللہ 1512 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔دوسری جانب پی پی بی الائنس کے طاہر منظور چوہدری 1478، عامر عطا باری 1460 اور حمزہ مجید 1455 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
