سرگودھا(بیورو رپورٹ) گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 8 سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی،
بتایا جاتا ہے کہ لیاقت ٹائون چک نمبر 49 شمالی میں گارڈر اور ٹی آئرن پر مشتمل گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 56 سالہ زاہدہ جارج جاں بحق اور 8 سالہ مریم قیصر زخمی ہو گئی، جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملبے میں دبی بچی اور خاتون کو نکالا اور دونوں کو طبی معائنے کے بعد فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔
