ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ غیر ملکی کرنسی میں خودمختار بانڈ جاری کرنے کی تیاری شروع کردی ، جس کے ذریعے آئندہ تین ماہ کے دوران 500ملین سے ایک ارب ڈالر تک رقم حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مجوزہ بانڈ جاری کرنے کے عمل کی ذمہ داری امریکی مالیاتی ادارے جے پی مورگن کو دی جائے گی۔ وزیر اعظم کے سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹ امور کے خصوصی معاون تنویر شہریار غنی نے ایک انٹرویو میں اس منصوبے کی تصدیق کی۔ تاہم بانڈ کی فروخت کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیر اعظم طارق رحمان کی منظوری درکار ہوگی۔ مجوزہ بانڈ بنگلہ دیش کی پہلی غیر ملکی کرنسی میں خودمختار بانڈ فروخت ہوگی، جس کے ذریعے ملک عالمی مالیاتی مارکیٹ سے براہ راست سرمایہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ حکومت کی جانب سے بانڈ کی حتمی مالیت، شرحِ منافع اور دیگر شرائط کے بارے میں تفصیلات حتمی منظوری اور اجرا کے منصوبے کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔
بریکنگ نیوز
- OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
- چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
- تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
- مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
- بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
- جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
- اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
- ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
- راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
- مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
- مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
- چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
- راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
- ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
