خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے وزیر آباد بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 3 دیگر افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق دو راہگیر بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے، جسے بعد میں گڑھ بدھا کے علاقے سے برآمد کرلیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ اہم شاہراہوں اور راستوں پر ناکہ بندی بھی کی گئی۔
ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید

