پیرس (بیور رپورٹ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانسیسی سینیٹ میں منعقدہ گلوبل یوتھ ڈپلومیسی فورم میں ایک اعلی سطحی پینل میں شرکت کی جس میں "سفارت کاری کے راستے: سفارتی کیریئر، بین الاقوامی خدمت اور پیشہ ورانہ تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانسیسی سینیٹ میں منعقدہ گلوبل یوتھ ڈپلومیسی فورم میں ایک اعلی سطحی پینل میں شرکت کی جس میں "سفارت کاری کے راستے: سفارتی کیریئر، بین الاقوامی خدمت اور پیشہ ورانہ تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے سفارت کاری کے شعبے میں کیریئر کی عملی حقیقتوں، سفارت کاری کی بدلتی ہوئی نوعیت، مکالمے اور تعاون کی اہمیت اور مختلف ثقافتوں کے درمیان مثر رابطے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
