لاہور( این این آئی) لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق منسوخ کی گئی قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا ۔ قراقرم کے مسافروں کو فیصل آباد سے ملت ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیالاہور،سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس براستہ وزیرآباد، لالہ موسی روانہ ہوئی۔
