لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب میں فلو کے کیسز میں اضافے کے دوران لاہور سمیت صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فلو ویکسین کی عدم دستیابی نے محکمہ صحت کی ویکسین پروکیورمنٹ پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری سطح پر فلو ویکسین کی بروقت خریداری نہ ہونے کے باعث شہریوں کو ویکسین کے حصول کے لیے نجی مارکیٹ کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جہاں انہیں اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں فلو ویکسین کی پروکیورمنٹ ڈی جی ہیلتھ آفس کی سطح پر کی جاتی رہی ہے تاہم رواں سیزن میں تاحال سرکاری خریداری مکمل نہیں ہو سکی، جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کی فراہمی کا نظام متاثر ہے۔ فلو سے بچائو کے لیے سرکاری ہسپتال آنے والے شہریوں کو ویکسین دستیاب نہ ہونے کی صورت میں نجی فارمیسیوں سے خریداری کرنا پڑ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں چائنیز فلو ویکسین تقریبا1500 روپے جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ویکسین 2000 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔ یوں سرکاری سطح پر مفت یا کم قیمت ویکسین کی عدم دستیابی شہریوں کے لیے براہ راست اضافی اخراجات کا سبب بن رہی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈی جی ہیلتھ آفس کی جانب سے پہلے جاری کیے گئے اشتہار میں حصہ لینے والی کمپنیوں میں سے مطلوبہ عالمی ادارہ صحت معیار کے مطابق اہل کمپنیاں دستیاب نہ ہونے کے باعث خریداری کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا اشتہار جلد جاری کیا جارہا ہے جس کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق فلو ویکسین کی خریداری ممکن ہو سکے گی۔ تاہم فلو سیزن کے دوران ویکسین کی بروقت دستیابی نہ ہونے پر سوال اٹھ رہا ہے کہ اگر خریداری کے عمل میں رکاوٹ پہلے ہی سامنے آگئی تھی تو متبادل انتظامات بروقت کیوں نہ کیے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وبائی امراض اور موسمی بیماریوں سے بچائو کے لیے ضروری ویکسین کی فراہمی میں تاخیر کا براہ راست بوجھ عوام کو نجی مارکیٹ سے مہنگی ویکسین خرید کر اٹھانا پڑ رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
- چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
- تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
- مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
- بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
- جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
- اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
- ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
- راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
- مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
- مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
- چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
- راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
- ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
