لاہور (این این آئی) ستھرا پنجاب ٹیموں کی جانب سے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر صفائی سہولیات فراہمی کا عزم ، سی ای او شہریار عارف خان صفائی انتظامات اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے عمل کا جائزہ لینے گلبرگ ٹائون پہنچ گئے ۔ ترجمان کے مطابق شہریار عارف خان نے کالج روڈ،مکہ کالونی اورگرومانگٹ روڈپراہل علاقہ سے ویسٹ کولیکشن بارے براہ راست فیڈ بیک لیا۔ سی ای او شہر یار عارف خان نے کہا کہ گلبرگ ٹائون میں 1000سے زائد ورکرز اور 134آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن پر مامور ہیں، گلبرگ ٹائون میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے لیے 170لوڈر رکشے تعینات ہیں۔سی ای او نے ایم ایم عالم روڈ ،کلمہ چوک اور نور جہاں روڈ پر روزانہ مکینکل سویپنگ اور واشنگ ایکٹیویٹیز کو مانیٹر کیا ۔ شہر یار عارف خان نے علی زیب روڈ، مین مارکیٹ،لبرٹی اور برکت مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ سی ای او شہر یار عارف خان نے کہا کہ ستھرا پنجاب لاہور کی ٹیمیں شہر بھر میں کنٹینرز کلیئرنس اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنا رہی ہیں۔
