چینگدو(این این آئی)پاکستان میں چین کی زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے نتیجے میں نمایاں اور ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ یہ بات چینگدو میں پاکستان کے قونصل جنرل تنویر اے بھٹی نے 28 ستمبر کو 12ویں چینگدو انٹرنیشنل اربن ماڈرن ایگریکلچر ایکسپو کی افتتاحی تقریب اور کلسٹر و چین ڈویلپمنٹ کیلئے چینگدو ماڈرن اربن ایگریکلچر انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔رپورٹ کے مطابق قونصل جنرل نے کہاکہ چین کے صوبہ سیچوان سے فراہم کردہ ہائبرڈ مرچ کی اقسام اور خشک کرنے والی ٹیکنالوجی نے پاکستانی کسانوں کی فی ایکڑ آمدن 300 ڈالر سے کم سے بڑھا کر 900 ڈالر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تنویر بھٹی کے مطابق اس تعاون کے نتیجے میں پاکستان چین کی زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ انڈسٹری چین کا بھی براہِ راست حصہ بن گیا ہے جو اس بات کی کامیاب مثال ہے کہ زرعی تعاون غربت کے خاتمے اور دیہی معیشت کی بہتری میں کس طرح معاون ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی ہائبرڈ چاول کی ٹیکنالوجی بھی پاکستانی کسانوں کو پیداوار بڑھانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تعاون کی رفتار کا اندازہ تجارتی اعداد و شمار سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔تجارتی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی قونصل جنرل نے بتایا کہ 2026 کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کو پاکستان کی چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ تل کی برآمدات بھی 72 فیصد بڑھ گئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون کی اہمیت محض تجارتی حجم میں اضافے تک محدود نہیں بلکہ اس کا اصل فائدہ دونوں ممالک کے عام لوگوں کی روزمرہ زندگی میں بہتری کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق تنویر بھٹی نے کہا کہ جب پاکستانی آم چینگدو کے گھروں کی کھانے کی میزوں تک پہنچتے ہیں اور پنجاب کے چاول کے کاشتکار چین میں تیار کردہ زرعی ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے فوائد عملی اور فوری طور پر محسوس ہوتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
- چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
- تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
- مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
- بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
- جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
- اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
- ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
- راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
- مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
- مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
- چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
- راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
- ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
