نئی دہلی (آئی این پی )امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات میں تعطل کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بھی شدید دبا ئومیں ڈال دیا، جس کے نتیجے میں اہم انڈیکس تقریبا چھ ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئے۔ پیر کو بھارتی حصص بازار میں مسلسل ساتویں ہفتے بھی مندی کا سلسلہ جاری رہا۔بھارت دنیا کا تیسرا بڑا خام تیل درآمد کرنے والا ملک ہے، اس لیے عالمی سطح پر تیل مہنگا ہونے کا براہِ راست اثر بھارتی معیشت پر پڑ سکتا ہے۔ مہنگے تیل سے ملک کا درآمدی بل بڑھنے، مہنگائی میں اضافہ ہونے اور کمپنیوں کے منافع پر دبا آنے کے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔پیر کو صبح 10 بجے بھارتی وقت کے مطابق Nifty 50 انڈیکس 1.16 فیصد کمی کے بعد 22,871.40 پوائنٹس پر آگیا، جبکہ BSE Sensex 1.18 فیصد گر کر 73,022.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ کے تمام 16 بڑے شعبوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے شیئرز کے انڈیکس بھی تقریبا 1.1 فیصد نیچے آئے۔بینکنگ اور مالیاتی شعبے کے بڑے شیئرز بھی دبا میں رہے۔ HDFC Bank میں تقریبا 1.8 فیصد، ICICI Bank میں 1.7 فیصد جبکہ Reliance Industries کے شیئرز میں 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا یہ سلسلہ مسلسل سات ہفتوں تک پہنچ چکا ہے، جس دوران Nifty 50 اور Sensex دونوں مجموعی طور پر تقریبا 6 فیصد نیچے آئے ہیں۔ یہ دونوں انڈیکسز کی طویل ترین مسلسل ہفتہ وار گراوٹوں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے۔ماہرین کے مطابق تیل کی بلند قیمتیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مارکیٹ میں مناسب لیکویڈیٹی کی کمی بھارتی حصص بازار کے لیے اہم دبا کا باعث بن رہی ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات عالمی مالیاتی منڈیوں پر مزید اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
- چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
- تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
- مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
- بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
- جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
- اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
- ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
- راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
- مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
- مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
- چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
- راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
- ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
