راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 05 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 05 افراد کو حراست میں لے کر 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ رتہ امرال، صادق آباد، وارث خان، نصیرآباد اور روات کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
