راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تھانہ پیر ودھائی کے مشہور سدرہ عرب قتل کیس میں نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا 3 نومبر کو اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا جبکہ عدالت نے مقدمے کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں لہذا ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے یاد رہے کہ مقدمے میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما عصمت اللہ سمیت مقتولہ کے والد بھائی چچا اور خاندان کے 26 افراد نامزد ہیں جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کیا جائے گا مقتولہ سدرہ عرب کو غیرت کے نام پر قتل کر کے خفیہ طور پر تدفین کے بعد قبر کے نشانات بھی مٹا دئیے گئے تھے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہونے پر پولیس نے 26 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے ہائی کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
بریکنگ نیوز
- OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
- چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
- تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
- مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
- بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
- جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
- اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
- ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
- راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
- مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
- مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
- چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
- راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
- ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
