اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین سی ڈی اے کے وژن اور ہدایات کے تحت وفاقی دارالحکومت میں علی الصبح ہونے والی بارش کےباقی صفحہدوران اور بعد از بارش شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے، نکاسی آب کو مثر بنانے اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں بھرپور انداز میں فیلڈ میں متحرک رہیں۔بارش کے دوران اور بعد از بارش شہر کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، انٹرچینجز، انڈر پاسز اور نشیبی مقامات کی مسلسل نگرانی کی گئی، جبکہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی اور شہریوں کو درپیش ممکنہ مشکلات کے بروقت ازالے کے لیے موقع پر فوری اقدامات کیے گئے۔متعلقہ افسران اور فیلڈ ٹیموں نے نکاسی آب آپریشن، تعینات افرادی قوت، ڈی واٹرنگ مشینری اور دیگر انتظامات کی مسلسل نگرانی کی۔ پانی کے فوری اخراج کے لیے خصوصی ڈی واٹرنگ ٹیمیں اور مشینری حساس اور نشیبی علاقوں میں تعینات رہیں، جس کے باعث پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔خصوصا سیکٹر ای الیون سمیت دیگر حساس علاقوں میں بارش کے دوران اور بعد از بارش صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی۔ شہریوں کی سہولت، محفوظ آمدورفت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ٹیمیں موقع پر موجود رہیں اور نکاسی آب کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اسلام آباد اور تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں فیلڈ میں موجود رہے اور زمینی صورتحال کی براہِ راست نگرانی کرتے رہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے متعلقہ اداروں اور فیلڈ ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے نکاسی آب، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کے لیے اقدامات کی نگرانی کی۔سی ڈی اے، ایم سی آئی، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے باہمی رابطے اور مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ فیلڈ میں کام کیا۔ نالوں، ڈرینز اور پانی کے قدرتی گزرگاہوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا گیا تاکہ بارش کے پانی کے بہا میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی فیلڈ ٹیموں کی انتھک محنت اور بروقت کارروائی کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جنہوں نے بارش کے دوران اور بعد از بارش شہر کے مختلف علاقوں میں کلیئرنگ، ڈی واٹرنگ اور نکاسی آب کے آپریشنز کو بھرپور محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا۔ فیلڈ اسٹاف نے مسلسل بارش کے باوجود حساس مقامات پر موجود رہتے ہوئے پانی کے فوری اخراج، سڑکوں اور دیگر اہم مقامات کی کلیئرنگ اور شہریوں کے لیے محفوظ آمدورفت یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ بارش کے دوران اور بعد میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا، بارش کے پانی کی بروقت نکاسی، محفوظ آمدورفت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل، افرادی قوت اور مشینری کو بروئے کار لایا گیا۔*شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور پانی جمع ہونے کی اطلاعات پر فوری کارروائی کے لیے متعلقہ ٹیموں کو موقع پر پہنچنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں، جبکہ بارش کے دوران اور بعد از بارش صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ مسئلے کا بروقت تدارک یقینی بنایا جا سکے۔*سی ڈی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب یا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے متعلق شکایات کے لیے شہری سی ڈی اے ہیلپ لائن 1334 اور ایمرجنسی نمبر 16 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بارش کے دوران اور بعد از بارش صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے، مثر نکاسی آب، محفوظ آمدورفت اور معمولاتِ زندگی و ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔*سی ڈی اے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ اسلام آباد کو صاف، سرسبز، خوبصورت اور شہریوں کے لیے مزید بہتر اور محفوظ شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔*
بریکنگ نیوز
- OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
- چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
- تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
- مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
- بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
- جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
- اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
- ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
- راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
- مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
- مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
- چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
- راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
- ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
