Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
    • راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
    • مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
    • مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
    • راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
    • ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
    • ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
    • اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا

    By Khabrain Newsستمبر 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے اپنے آل فیمیل مینجمنٹ ٹرینی افسران پروگرام-27 2026 کے دوسرے بیچ کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے الی 52 خواتین گریجویٹس شامل ہیں۔ یہ پروگرام او ی ڈی سی کے تنوع، مساوات اور شمولیت کے عزم اور توانائی کے شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ٹریننگ (آئل اینڈ گیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ او جی ٹی آئی) میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں مینجمنٹ ٹرینی افسران کو باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے او جی ڈی سی کے ایم ڈی/سی ای او احمد حیات لک نے نئے مینجمنٹ ٹرینی افسران کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس اقدام کا مقصد ادارے میں خواتین کی نمائندگی کو پائیدار بنیادوں پر مزید فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری کمپنی میں مزید خواتین شامل ہوں تاکہ ہمارا کام کا ماحول زیادہ وسیع اور جامع ہو۔ ایم ڈی/سی ای او احمد حیات لک نے کہا کہتربیت حاصل کرنے والی خواتین او جی ڈی سی کے ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی توانائی کی سلامتی میں معاونت کے لیے درکار مہارتیں بھی حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا، ہمارا ہدف اگلے تین سالوں میں اپنی پیداوار کو دوگنا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہااو جی ڈی سی اپنے موجودہ اثاثوں سے پیداوار کو مزید بہتر بنانے اور درآمدات کے متبادل کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔52 ہفتوں پر مشتمل اس پروگرام میں کلاس روم لرننگ، عملی تربیت، فیلڈ وزٹس، مختلف شعبہ جات میں تعیناتی اور رہنمائی شامل ہیں۔ پروگرام اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ ٹرینی افسران کو او جی ڈی سی کے آپریشنز، تیل و گیس کی پوری ویلیو چین، جبکہ اس شعبے کو درپیش مواقع اور چیلنجز سے متعلق جامع آگاہی حاصل ہو۔او جی ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ہیومن ریسورسز) شہزاد صفدر نے کہا کہ دوسرے بیچ کا پروگرام پہلے بیچ کے تجربات سے حاصل ہونے والے اسباق کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، یہ ایک مختلف اور زیادہ جامع تربیتی پروگرام ہے۔ ہم ایسا پروگرام تیار کرنا چاہتے تھے جو مینجمنٹ ٹرینی افسران کو ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے مکمل طور پر تیار کرے۔ شہزاد صفدر نے کہا کہاو جی ڈی سی نے کمپنی میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے سوچے سمجھے اور منظم انداز میں اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا، ہم نے اپنے روایتی دائرہ کار سے آگے بڑھتے ہوئے خواتین کے لیے ایک مخصوص آل فیمیل مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔او جی ڈی سی نے جولائی 2025 میں 36 خواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران پر مشتمل پہلا آل فیمیل بیچ متعارف کرایا تھا۔ تقریب کے دوران پہلے بیچ کی خواتین افسران نے بھی اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور کمپنی کی جانب سے تیل و گیس کے شعبے کی عملی سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کو سراہا۔ دوسرے بیچ کی ٹرینی افسران کو پورے سال کے دوران منظم تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی، جس میں تکنیکی اور سافٹ اسکلز کی ٹیمیں معاونت کریں گی۔ پروگرام کا مقصد نوجوان خواتین کو وہ علم، مہارتیں اور پیشہ ورانہ تجربہ فراہم کرنا ہے جو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں کامیاب کیریئر بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ او جی ڈی سی مساوی مواقع، جامع ترقی اور ایسی متنوع افرادی قوت کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے جو کمپنی کی طویل مدتی ترقی اور پاکستان کی توانائی کی سلامتی میں مثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری

      بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل

      جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.