راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 3 گینگز کے 5
ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹان پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم اور اسلحہ برآمد کیا، صادق آباد پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے چھینے گئے 2 موٹر سائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا، رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹرسائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
