راولپنڈی(سٹی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو محکمانہ ترقی دیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی ملنے
پر نفیس اقبال نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالی کے فضل و کرم، والدین کی دعاں اور اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے عہدے پر ترقی ان کے لیے محض اعزاز نہیں بلکہ مزید ذمہ داری، محنت اور عوام کی خدمت کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ نفیس اقبال نے اپنی ترقی پر والدین، اہل خانہ، سینئر افسران، ساتھیوں اور دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعاں، حوصلہ افزائی اور تعاون نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئی ذمہ داریاں ایمانداری، فرض شناسی اور محنت کے ساتھ انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔ نفیس اقبال نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس ترقی کو ان کے لیے عزت، نیک نامی اور خدمتِ خلق کا ذریعہ بنائے اور انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
