راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مخر کر دیا ہے اب یہ فیصلہ 9 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے عدالت نے یہ فیصلہ 22 ستمبر کو سماعت مکمل ہونے پر محفوظ کیا تھا گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین اور علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک پر مشتمل لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے جو درخواست دائر کی ہے اس پر بحث کے لئے تیار ہیں تاہم عدالت نے فیصلے کی کاروائی 9 اکتوبر تک ملتوی کردی اس مقدمہ میں علیمہ خانم سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے جس میں پراسیکیوشن کی جانب سے 18 گواہان کے بیانات قلمبند کرائے گئے۔
