چکوال (بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب نومبر میں منعقد ہو گی ،ضلع چکوال کے مستحق اورضرور ت مند جوڑوں سے درخواستیں سی ایم دھی رانی پورٹل کے ذریعے آئن لائن وصول کی جا
رہی ہیں ، پورٹل لنک http//-cmp.punjab.gov.pkہے، درخواستیں جمع کرانے کے علاوہ مزید رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے ،مستحق اور ضرورت مند جوڑے زیادہ تر معلومات تک رسائی سے محروم رہ جاتے ہیں ، علاقہ کے لوگوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہمستحق جوڑوں کو نہ صرف معلومات فراہم کریں بلکہ ان جوڑوں کی درخواستیں جمع کرانے میں ان کی مدد کریں تا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام سے مستفید ہو سکیں،آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کیوجہ سے سفید پوش شخص کیلئے نظام زندگی چلانا مشکل ہو گیا ہے ، اس صورتحال کے پیش نظر ایک دیہاڑی دار کی حالت زار کیا ہو گی ، اس کیلئے گھر کا کچن چلانا محال ہے ، وہ اپنی بچیوں کے کس طرح ہاتھ پیلے کر سکتاہے،معاشرہ اس المیہ سے دوچار ہے کہ نوجوان بچیوں کی شادی کے انتظار میں سرکے بالوں میں چاندی جھلکنے لگتی ہے لیکن غربت کے جرم میں گھرے والدین بچیوں کی رخصتی کا فریضہ ادا کرنے کی آس لیے لحد میں اتر جاتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجا ب نے دھی رانی پروگرام کے تحت بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا جو انقلابی اقدام اٹھایا ہے اس سلسلہ میں انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے تا ہم اس انقلابی اقدام کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے تا کہ مزید مستحق اور ضرورت مند جوڑے اپنی اس محرومی کا خاتمہ ممکن بنا سکیں۔
