Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
    • اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
    • دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
    • محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
    • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
    • مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں عقیدے پر حملہ ہے : فضل الرحمن
    • راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میںقبائلیوں کی حالت زارپر بی جے پی حکومتوں پر کڑی تنقید
    • مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں
    • حکومت نے پٹرول2.10 روپے ڈیزل 30 پیسے مہنگا کر دیا
    • آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی
    • میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ
    • حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام، شیر افضل مروت
    • امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردے گی: بلاول بھٹو
    • مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نشے میں دھت ڈائریکٹر رات گئے دروازے پر دستک دیتا اور گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا سوارا بھاسکر

    By Khabrain Newsاکتوبر 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خبریںڈیجیٹل)بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک فلم ڈائریکٹر کے نامناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے میں دھت رات گئے ان کے دروازے پر دستک دیتا رہا اور ان سے گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا۔ ریئلٹی شو رائز اینڈ فال میں گفتگو کے دوران انھوں نے ڈائریکٹر کے نامناسب رویے پر گفتگو میں بتایا کہ وہ اس پر خوفزدہ ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ سوارا اس نئے ریئلٹی شو میں بطور کنٹسٹنٹ شامل ہیں۔ حالیہ قسط میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انکے ساتھ مذکورہ بالا واقع پیش آیا، ڈائریکٹر نے شراب نوشی کے بعد ایک رومانوی منظر کی اکیلے ریہرسل پر اصرار کیا۔انہوں نے کہا یہ واقعہ فلم تنو ویڈ منو کی کامیابی کے فورا بعد کا ہے، جو میری پہلی بڑی لیڈ فلم تھی۔ اس فلم میں ہمیں 56 دن تک شوٹنگ کرنا تھی۔ ابتدا میں اس نے مجھ سے کہا کہ ڈائریکٹرز کو اپنے اداکاروں سے محبت ہونی چاہیے۔ اس کے بعد وہ میری خوبصورتی کے بارے میں شاعری کے پیغامات بھیجنے لگا، میں نے شائستگی سے اس کا جواب دیا۔سوارا نے بتایا کہ انہیں ہیرو کے ساتھ ایک رومانوی منظر کی شوٹنگ کرنی تھی، لیکن ڈائریکٹر نے اصرار کیا کہ وہ اس منظر کی ریہرسل اکیلے اس کے ساتھ کریں۔ جس پر میں نے کہا کہ نہیں آپ اداکار اور کیمرہ مین کو بلائیں، ہم سب مل کر ریہرسل کرتے ہیں۔بعد میں میں نے دیکھا کہ ڈائریکٹر اور کیمرہ مین شراب نوشی کر رہے تھے، کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک نوجوان لڑکی، جو ابھی 20 سال کی عمر کے ابتدائی برسوں میں ہو، وہ دو نشے میں دھت مردوں کے ساتھ ریہرسل کیوں کرے؟ میں بہت خوفزدہ ہو گئی تھی اور جتنی جلدی ممکن ہوا وہاں سے چلی گئی۔یاد رہے کہ سوارا بھاسکر نے 2009 میں فلم مدھو لال کیپ واکنگ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، تاہم 2011 میں تنو ویڈ منو میں معاون کردار کے بعد انہیں نمایاں شناخت ملی۔ اس کے بعد انہوں نے رنجھنا، تنو ویڈ منو ریٹرن، پریم رتن دھان پایو اور ویر دی ویڈنگ جیسی فلموں میں کام کیا اور بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی۔ 2023 میں انہوں نے سیاست دان فہد احمد سے شادی کی۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام رابعہ ہے۔ رائز اینڈ فال سیزن 2 کی میزبانی سابق بھارتی اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ کر رہے ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے

      دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز

      مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.