کراچی(این این آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد حاصل ہوسکیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 13 ہزار سے زائد ترقیاتی اسکیمیں شروع کیں، جن میں 9 ہزار سے زیادہ مکمل ہوچکی ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 724 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور ان میں 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید عوامی سفری نظام کو وسعت دینا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اورنج لائن اور گرین لائن بس تیز رفتار نظام کے ذریعے لاکھوں افراد کو سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ یلو لائن اور ریڈ لائن بس تیز رفتار نظام کے مختلف تعمیراتی حصوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ مزید نئی برقی بسیں اور دو منزلہ بسیں بھی جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر توجہ دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔
بریکنگ نیوز
- مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
- شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
- شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
- بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
- ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
- ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
- سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
- اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
- دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
- محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
- اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
- مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں عقیدے پر حملہ ہے : فضل الرحمن
- راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میںقبائلیوں کی حالت زارپر بی جے پی حکومتوں پر کڑی تنقید
- مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں
- حکومت نے پٹرول2.10 روپے ڈیزل 30 پیسے مہنگا کر دیا
- آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی
- میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ
- حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام، شیر افضل مروت
- امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردے گی: بلاول بھٹو
- مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر
