تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کو معاون پائلٹ نے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی جسے سینیئر پائلٹ کی بہادری اور عملے کی بروقت مداخلت سے ناکام بنادیا گیا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی عہدیدار نے دبئی سے تل ابیب جانے والی فضائی کمپنی کی پرواز کو مبینہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش کو پہلی بار کھلے الفاظ میں دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں بھارتی پائلٹ سمت مچھر کی بہادری کو سراہا جس نے معاون پائلٹ کے چاقو حملے میں شدید زخمی ہونے کے باوجود جہاز کو گرنے سے بچایا۔فلائی دبی کے بھارتی نژاد پائلٹ کے سر سے خون بہہ رہا تھا لیکن انھوں نے طیارے کا کنٹرول حملہ آور معاون پائلٹ کے حوالے نہیں کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود کاک پٹ کا دروازہ کھول دیا۔کاک پٹ کا دروازہ کھلتے ہی مسافر اور عملے کے ارکان داخل ہوگئے جنھوں نے حملہ آور معاون پائلٹ کو قابو کرلیا اور عملے میں شامل دیگر دو پائلٹس نے طیارے کو ہنگامی طور پر بحفاظت سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر اتارا۔
بریکنگ نیوز
- انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ
- حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا
- آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
- حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک
- اسرائیلی بمباری میں 4 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید
- حوثیوں کی ریاض پر کارروائی، سعودی عرب کا صنعاء پر جوابی فضائی حملہ
- ایلون مسک دوبارہ امریکی حکومت کے قریب، آئندہ جنگوں کیلئے مشورے دیں گے
- بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
- لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی
- پی ٹی آئی کا احتجاج پہلے ہی کامیاب ہوچکا، اسلام آباد 10 روز سے بند ہے: بلاول بھٹو
- لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
- متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل: مائیکروسافٹ
- آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
- دریائے جہلم میں اچانک طغیانی، خاتون جاں بحق
- صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپسی کیلئے ادیس ابابا پہنچ گئیں
- برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار تھے
- پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
- ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
- معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
