Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
    • اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
    • دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
    • محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
    • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
    • مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں عقیدے پر حملہ ہے : فضل الرحمن
    • راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میںقبائلیوں کی حالت زارپر بی جے پی حکومتوں پر کڑی تنقید
    • مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں
    • حکومت نے پٹرول2.10 روپے ڈیزل 30 پیسے مہنگا کر دیا
    • آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی
    • میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ
    • حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام، شیر افضل مروت
    • امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردے گی: بلاول بھٹو
    • مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے

    By Khabrain Newsاکتوبر 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری کے فروغ اور ریگولیٹری نظام کو مزید موثر، شفاف اور کاروبار دوست بنانے کے  قدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے اور غیر ضروری ضابطہ کاری کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) میں اصلاحات کے ذریعے اسے جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، اسی طرز پر دیگر ریگولیٹری اداروں میں بھی اصلاحات لائی جائیں۔انہوں نے ریگولیٹری رجسٹری تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجود تمام ریگولیٹری تقاضوں اور قواعد و ضوابط کو ایک جامع نظام کے تحت مرتب کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کیلئے آسان کاروبار ایکٹ کو ملک بھر میں نافذ کیا جائے تاکہ تمام صوبوں میں ریگولیٹری نظام میں ہم آہنگی پیدا ہو اور کاروباری افراد کو یکساں سہولیات میسر آئیں۔انہوں نے ریگولیٹری اصلاحات کے اثرات اور افادیت کا جائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرانے کی بھی ہدایت کی تاکہ اصلاحات کے عملی نتائج کا غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جا سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں آسانی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، سرمایہ کاروں کو سازگار اور سہل کاروباری ماحول فراہم کیے بغیر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی جانب سے کی گئی ریگولیٹری اصلاحات کو مثر انداز میں اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کو اصلاحات سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان سے بھرپور استفادہ کر سکے۔انہوں نے SIFCکے وفد کو تمام صوبوں کا دورہ کرنے اور صوبائی حکومتوں کو ریگولیٹری اصلاحات کے عمل میں اعتماد میں لینے کی ہدایت کی تاکہ ملک بھر میں کاروباری سہولت کاری اور ریگولیٹری نظام میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔وزیراعظم نے مشیر برائے صنعت ہارون اختر خان کو صوبوں کے دوروں کیلئے وفد کی قیادت کرنے اور ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ موثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو کابینہ کی جانب سے منظور شدہ اصلاحات پر بروقت عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے SIFC اور چیف سیکریٹری پنجاب کو مارچ 2027 تک ای-بز پنجاب (eBiz Punjab) اور بی ایف سی اسلام آباد (BFC Islamabad) کے انضمام کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کو پنجاب حکومت کی E-BIZ کی طرز پر جدید بنایا جا رہا ہے جبکہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر اور امپورٹ پالیسی آرڈر کو بھی سہل بنایا جا رہا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ SIFC ریگولیٹری ریفارمز کے حوالے سے تمام صوبوں، بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے رابطے میں ہے، کابینہ کی ریگولیٹری ریفارمز کمیٹی نے 7 ملٹی سیکٹرز میں 557 ریفارمز کی منظوری دی ہے، جن سے سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بی ایف سی سے 8717 درخواستوں پر عمل درآمد شروع کیا گیا جن میں سے 71 فیصد مکمل کی گئیں جبکہ اسلام آباد بزنس فسیلیٹیشن مرکز سے 4612 نئے کاروباروں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ SIFC ریگولیٹری ریفارمز کے ساتھ ساتھ پالیسی گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی کام کر رہی ہے۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے شرکت کی۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران سید عباس عراقچی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا کرے۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف کا ہمدردانہ اور مخلصانہ جذبے کے اظہار اور مشکل وقت میں ان کے غم میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز

      مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں

      آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.