وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات اور پسِ پردہ رابطوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیاسی کشیدگی کم کرنے اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، تاہم مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار رہا۔
محسن نقوی کے مطابق، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے رابطے بھی کیے گئے اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو ٹالنے کے لیے کس حد تک کوشش کی۔
* رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

