اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو دوبارہ اسپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت دیدی۔ اپنے ایک بیان وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملکی مفاد اورآئینی معاملات میں بیٹھنے کی لئے جگہ اہمیت نہیں رکھتی، قائد حزب اختلاف اسپیکر چیمبر ضرور آئیں اور بات کریں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی حکومت اور اپوزیشن کیلئے برابر ہیں، اسپیکر چیمبر حکومتی نہیں، ریاست کی جگہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی غیرجانبدار ہیں۔
