اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں 11 اکتوبر کو نافذ کیے گئے گورنر راج کا معاملہ اٹھانے پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو بات کرنے سے روک دیا۔ اسپیکر نے واضح کیا کہ ایوان اس وقت ایک رکن قومی اسمبلی کی وفات کے حوالے سے تعزیتی کارروائی کر رہا ہے، اس لیے کسی دوسرے معاملے پر گفتگو نہیں ہو سکتی، جبکہ بیرسٹر گوہر نے گورنر راج کے فیصلے کو جمہوریت پر شب خون قرار دے دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو اسپیکر سردار ایاز صادق نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ایک رکن اسمبلی کی وفات پر بات کر رہے ہیں، تو کسی دوسرے ایشو پر بات نہیں ہو سکتی۔” اسپیکر نے اس موقع پر ایوان کی تعزیتی کارروائی کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے پر زور دیا۔اسپیکر کی جانب سے بات کرنے سے روکے جانے پر بیرسٹر گوہر علی خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ بھی ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے۔ ان کے اس بیان کے ذریعے تحریک انصاف نے صوبے میں گورنر راج کے فیصلے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
سپیکر
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
