لاہور(آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے لیکچرر حافظ فواد علی کوآئی ایس ایس این اے ایف( ISSNAF) موبیلیٹی پروگرام کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے اور انہیں امریکہ کے تعلیمی و تحقیقی دورے کے لیے 5,000 یورو کی گرانٹ سے نوازا گیا ہے۔اٹالین سائنٹسٹس اینڈ اسکالرز اِن نارتھ امریکہ فاؤنڈیشن کا موبیلیٹی پروگرام اطالوی جامعات اور تحقیقی اداروں سے وابستہ اسکالرز کو شمالی امریکہ کی جامعات اور تحقیقی مراکز میں علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
