لاہور(آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ 15 سے 17 اکتوبر 2026ء تک نیو کیمپس میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کتاب میلے کے انتظامات کا جائزہ لینے اور انہیں حتمی شکل دینے کے لیے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں چیف لائبریرین محمد آصف خان، ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کتب میلے کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
