نیویارک (آئی این پی) دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کی مختلف سروسز میں خرابی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، متاثرہ سروسز میں مائیکرو سافٹ ٹیمز، آئوٹ لک اور مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر کو پائلٹ بھی شامل ہیں۔ مائیکروسافٹ نے سروسز میں تعطل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کنکشن کے مسائل دور کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔کمپنی کے مطابق اس کے انفراسٹرکچر کے ایک حصے پر غیر معمولی دبائو بڑھ گیا تھا جس کے باعث صارفین کو سروسز تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صارفین کی جانب سے ٹریفک میں اضافے کے باعث نہیں بلکہ متعدد سروسورز اچانک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا جس سے باقی سرورز پر دبائو بڑھ گیا۔ آٹیج کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈائون ڈیٹیکٹر کے مطابق برطانیہ اور امریکا میں بڑی تعداد میں صارفین نے مائیکروسافٹ کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات درج کرائیں، امریکا میں صرف آٹ لک کے حوالے سے ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد شکایات سامنے آئیں۔ مائیکروسافٹ نے مزید بتایا کہ مسئلے کے حل کیلئے سرورز کی ترتیبات میں تبدیلی کا تجربہ کیا جارہا ہے تاکہ سرورز کی خودکار جانچ کے دوران پیدا ہونے والی خرابی دور کی جاسکے۔
بریکنگ نیوز
- بلدیاتی انتخابات شیڈول سے متعلق الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل
- مائیکروسافٹ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر، صارفین کو شدید مشکلات
- مری ، موٹر سائیکلوں سے سائلنسر نکالنے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا
- چیئرمین CDA کا مارگلہ ایونیو N5 تا M1 توسیع منصوبے کا دورہ
- پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر پابندی، ہوٹلز سیل کرنے کا فیصلہ
- کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد
- طارق فضل چوہدری کا کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- مرکزی شاہراہ مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتی دو لڑکیوں کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق
- جلد فاطمہ جناح روڈ کی از سر تعمیر کا کام شروع ہو ۔ عمر مجید سی ای او
- نہر توڑ کر پانی چوری کرنیکا الزام ‘جھنگ پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت
- حنا جاوید قتل کیس،ورثا کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کو نوٹس جاری
- قیصر احمد شیخ کی میڈیٹیرینین شپنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار
- جندول، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی ، عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا
- پی ایس ڈبلیو اور علی بابا ڈاٹ کام کے درمیان شراکت داری
- ریکٹر کامسیٹس یوینورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر و دیگر شرکاء کے ہمراہ نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔
- کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ کی فوٹوگرافی پر مبنی نمائش کا انعقاد
- دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید
- پاکستانی وفد کی صدرِ ماریشس سے ملاقات؛ فکری و ثقافتی روابط کے فروغ پر اتفاق
- ٹیکسلا بار کے انتخابات، صدارتی امیدوار ملک اجمل شہزاد کی انتخابی مہم عروج پر
- پوٹھوہار پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
