Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
    • رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
    • ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مودی کے دیس میں انسان نہیں شیطان

    By Daily Khabrainاگست 17, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    modi
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (خصوصی رپورٹ) گزشتہ روز بھارت کا 70 واں جشن آزادی منایا گیا، تاہم اس موقع پر بھارتی اداکاروں نے نام نہاد سیکیولر بھارت کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے ایک محفوظ اور بہتر بھارت کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا، بھارت کے بارے میں بالی ووڈ اسٹارز کیا سوچتے ہیں ان کی اپنے ملک کے بارے میں کیا رائے ہے یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بھارت میں کروڑوں مداح ہیں جوان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے گھنٹوں لائنوں میں لگے رہتے ہیں، شاہ رخ خان بھی اپنے ملک اور مداحوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں محب وطن شہری ہونے کے باوجود شاہ رخ خان کا مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے اور مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں کئی بارنہایت محتاط انداز میں بات کرنے کے ساتھ اپنی وطن سے محبت ثابت کرنی پڑتی ہے، انہوں نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس یوم آزادی پر اگر انہیں آزادی کیلئے کسی چیز کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ بنا جھجھکے بولنے کی آزادی چاہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آزادی کے ساتھ اظہار خیال کرنے سے بہت ڈرتاہوں کیونکہ اگرمیں کوئی سنجیدہ بات کرتاہوں تو دوسرے دن میڈیا اسے توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے لہٰذا مجھے عوامی مقامات پر یا میڈیا کے سامنے بات کرنے سے بہت ڈر لگتا ہے، مجھے خود پتہ نہیں ہوتا کہ میری بات کا کیا مطلب نکالا جائے گا صرف میں ہی نہیں بلکہ میرے بچے بھی اسی خوف میں جی رہے ہیں، اس لیے میں بولنے کی آزادی چاہتا ہوں، میں ایک ایسا ملک چاہتا ہوں جہاں میں بلا خوف و خطر اپنے خیالات کا اظہار کرسکوں لیکن مجھے یہ آزادی ملنا مشکل ہے۔بالی ووڈ کےچاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بیت الخلا سب سے بڑامسئلہ ہے، کھلے میں رفع حاجت کرنے کی وجہ سے کئی لوگ خاص طور پر خواتین کئی مسائل کا شکار ہوچکی ہیں جب کہ کئی لوگوں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے، لہٰذا ہمیں کسی مسیحا یا فرشتے کا انتظار کیے بغیر اپنے ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے خود سامنے آنا ہوگا، بھارت میں بہت گندگی اور غربت ہے، میں بھارت کو صاف دیکھنا چاہتا ہوں، اپنے ملک کو صاف رکھنے کیلئے میں ہر جگہ کھڑا ہوں لیکن نجانے میری یہ خواہش کب پوری ہوگی۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی نے بھارت کے سب سے بڑے مسئلے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں، میں آزادی کے موقعے پرایک ایسے ملک کا تصور کرتی ہوں جہاں مجھے اپنی بیٹیوں کو لے کر یہ خوف محسوس نہیں ہوگا کہ اگر وہ کہیں باہر یا کسی پارٹی میں گئی ہیں تو صحیح سلامت گھر واپس کب لوٹیں گی ، بھارت کو آزاد ہوئے 70 برس گزر گئے لیکن خواتین کیلئے ہمارے معاشرے کی سوچ اب بھی نہیں بدلی ہے ، بھارت میں عورتیں آج بھی غیرمحفوظ ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے کوئی موثر اور سخت قانون بھی نہیں ہے، عورتوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرموں کو چند مہینوں بعد ہی چھوڑدیا جاتا ہے ہمارے ملک میں انسانوں کے بھیس میں آج بھی شیطان گھوم رہے ہیں لہًذا میں ایک ایساملک چاہتی ہوں جہاں پر عورت مکمل طور پر محفوظ رہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

      پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور

      ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.