Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات, اندرونی کہانی منظر عام پر!!!

    By Daily Khabrainاگست 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    naw shahid
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی‘ ملاقات میں قومی اہمیت کے امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھنے کے لئے حکومتی کاوشوں پر غور کیا گیا۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اہمیت کے امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھنے کے لئے حکومتی کاوشوں پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی ارکان سے ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ سینیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کرپشن سے پاک حکومت کا تصور دیا ہے، درحقیقت یہ امر ہمارے لئے نہایت قابل فخر ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں بد عنوانی کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا، موجودہ حکومت قانون کی حکمرانی جمہوری تصورات کی بالا دستی اور اداروں کے استحکا م پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کے روبرو حقیقی چیلنج گزشتہ چار برسوں کے دوران حاصل ہونے والے فوائد کو تقویت دینا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ چار برسوں کے دوران ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت سے لے کر امن و امان کی ابتر صورتحال تک کے چیلنجوں سے مو¿ثر طور پر نبردآزما ہوتے ہوئے ملک کو واپس پٹڑی پر ڈالا ہے اور ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سکیورٹی، معیشت اور ترقی سے متعلق مختلف پالیسی اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومتوں سے بہتر ہے۔ حکومت نے اشد درکار ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جن سے عوام کی ضروریات پوری ہوئیں اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ۔وزیراعظم نے اس امر پرزور دیاکہ حکومتی پالیسیوں سے بین الاقوامی سطح پر ہمارا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوا اور بین الاقوامی برادری بالخصوصی غیر ملکی سرمایہ کاروںکا اعتماد بحال ہوا، ممتاز بین الاقوامی اداروں نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے کرپشن سے پاک حکومت کا تصور دیا ہے اور درحقیقت یہ ہم سب کے لئے نہایت فخر کی بات ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعظم نے بالخصوص معیشت ، بجلی کے شعبہ ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے شعبہ جات میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم سے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مسلح افواج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.