Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وکلاءکی ہڑتال،بائیکاٹ, چیف جسٹس کا پتلا بنا کر افسوسناک اقدام

    By Daily Khabrainاگست 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی لاہور /ملتان/سرگودھا/فیصل آباد /کراچی (نمائندگان خبریں) لاہور ہائی کورٹ اور وکلا کے درمیان ڈیڈلاک مسلسل برقرار ہے اور وکلا نے ملک کے مختلف شہروں میں ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان بار کے صدر کو بچانے کے لیے وکلا ایک ہوگئے۔ ملتان بار صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا نے ہڑتال کی، ضلع کچہری کے سامنے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ وکلا کے حاضر نہ ہونے کے باعث کیسوں کی سماعت نہ ہو سکی اور عدالتوں میں مقدمات کی نئی تاریخیں دی گئیں۔ وکلا رہنماوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے صدر ملتان بار کے خلاف قانونی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا۔ملتان میں ڈنڈا بردار وکلا نے چوک کچہری میں دھرنا دیا اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیخلاف احتجاج کیا۔ سرگودھا میں ڈسٹرکٹ بار سے ڈی پی او چوک تک ریلی نکالی گئی۔ سرگودھا میں بھی ملتان بار اور لاہور کے وکلا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے ریلی نکالی۔کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر وکلا نے احتجاج کیا۔ کراچی میں وکلا رہنما محمود الحسن نے کہا کہ نہ تو ہائی کورٹ اور نہ سپریم کورٹ کا کوئی جج مقدس گائے ہے۔ صدر کراچی بار نعیم قریشی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پر جانبداری الزام لگایا۔ فیصل آباد میں وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ سیشن کورٹ کے گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ راولپنڈی بار میں بھی وکلا نے مکمل ہڑتال کی جس کے باعث ججز بھی عدالتوں میں نہیں بیٹھے اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھ ہائی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال کے باوجود مقدمات کی سماعت جاری رہی۔ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے گرفتاری کے لیے پولیس کو 8 ستمبر تک مہلت دیدی۔ واضح رہے کہ شیرزمان قریشی نے 24جولائی کو ملتان کے جج سے بدتمیزی کی تھی جس کے بعد ان کے اور سینئر جج جسٹس قاسم خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی اور معاملہ بڑھنے پر فاضل جج سماعت چھوڑ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے تھے جب کہ وکلا نے کمرہ عدالت کے باہر لگی جج کے نام کی تختی اکھاڑ کر پھینک دی تھی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی خان نے عدالتی تقدس مجروح کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ملتان بار توہین عدالت کیس کی سماعت۔آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کی جانب سے صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ملتان پولیس کی جانب سے صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے مگر ابھی تک شیر زمان قریشی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں ملتان بار توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کوتوہین عدالت کے مرتکب شیر زمان قریشی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.