Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • 27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
    • امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی
    • سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین
    • یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یاسر شاہ کو بھی سپن پارٹنر کی کمی محسوس ہونے لگی

    By Daily Khabrainاکتوبر 10, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(آئی این پی)لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی اسپن بولنگ پارٹنر کی کمی محسوس کرنے لگے ہیں۔ دبئی ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپن بولنگ پارٹنر کی موجودگی سے پرفارمنس بہتر ہوتی ہے۔یو اے ای میں پاکستان کا 10 سال تک ناقابل شکست رہنے کاریکارڈ خطرے میں ہے۔ ابوظہبی ٹیسٹ جیتنے کے بعد دبئی ڈے نائٹ ٹیسٹ میں بھی سری لنکا وننگ پوزیشن میں ہے۔ پاکستانی اسپن جادوگر یاسر شاہ سیریز میں اب تک 15 وکٹیں لے چکے ہیں اور وہ تن تنہا ٹیم کی نیا پار لگانے میں کوشاں ہیں لیکن وہ بھی اسپن پارٹنر کی کمی محسوس کرنے لگے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ فاسٹ بولرز کی طرح اسپن بولنگ میں بھی جوڑی زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔ دونوں اینڈ پر اسپنرز کی موجودگی سے کارکردگی میں نکھار آتا ہے اور بولنگ کا دبا بھی کم ہوتا ہے۔ دبئی ٹیسٹ میں 3 فاسٹ بولرز کو وکٹ سے زیادہ مدد نہیں مل رہی اس لئے پہلے دن انہیں بہت زیادہ بولنگ کرنا پڑی۔یاسر شاہ نے کہا کہ اس پہلے کبھی ٹیسٹ کے پہلے دن اتنے اوورز نہیں کرائے تھے۔ اتنے اوورز کرانے کے بعد کچھ تھکن کا بھی احساس ہوا۔ یاسر شاہ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں 84 اوورز کرائے جبکہ دبئی ٹیسٹ میں وہ اب تک 62 اوورز کراچکے ہیں۔ یہ صورتحال کسی بھی اسپنرکے لئے تباہ کن ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پرفارمنس کا معیار برقرار رکھنے اور فاسٹ بولرز کو سپورٹ کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ لگاتار 5 ٹیسٹ میں5 وکٹیں لینے کے ریکارڈ کا علم نہیں تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی

      سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.