اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیاں جائزہیں ¾انہوںنے ٹیکس بچانے کیلئے آف شورکمپنیاں بنائیں ¾میری آف شور کمپنی بھی قانونی ہے ¾ مافیالوگوں کوخریدلیتاہے ،جب کسی کی قیمت نہیں لگتی تواس کے خلاف کیسزبنائے جاتے ¾مجھ پردباو¿بڑھانے کیلئے کیسزبنائے گئے ہیں ¾شریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا؟نوازشریف نے 300ارب کاجواب نہیں دیااس لئے انہیں نکالاگیا ¾انہوں نے کہاکہ پاکستان میں لوگ غیریقینی صورتحال کاشکارہیں ¾نوازشریف لوگوں کوخریدلیتا ہے ¾شریف خاندان نے دباو¿میں لانے کیلئے مجھ پرکیسزبنائے ،گارڈفادرلوگوں کوخریدلیتے ہیں اگرکسی کی قیمت نہ لگے یابکنے پرتیارنہ ہوتواس پردباو¿ڈالاجاتاہے اورکیسزبنائے جاتے ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ اقامہ ملک سے پیسہ باہر لے جانے کاطریقہ ہے ،نوازشریف اقامہ کے ذریعے ملک سے پیسہ باہرلے کرگئے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور آصف زرداری نے باریاں لگائی ہوئی ہیں، 1985ءکے بعدملک میں رشوت بڑھی توملک زوال کاشکارہوناشرو ع ہوگیا ¾جہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں جائزہیں ،انہوں نے ٹیکس بچانے کیلئے آف شورکمپنیاں بنائیں ،میں نے بھی اپنی آف شورکمپنی ٹیکس بچانے کیلئے بنائی ہے جوقانونی ہے ، پانامہ کی وجہ سے نوازشریف ماناکہ لندن فلیٹ ان کے ہیں لیکن ابھی تک نہیں بتایاکہ فلیٹ کس کی ملکیت ہیں ؟ مریم کے ہیں یاحسین نوازکے ہیں ؟ ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بہت مایوس کیا،وزیراعظم کہتے ہیں کہ نوازشریف ابھی بھی ان کے وزیراعظم ہیں ،شاہدخاقان عباسی ایک شخص جس کوسپریم کورٹ کے ججزنے نااہل کیااس کویہ اپناوزیراعظم کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میر ی جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں ،میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے ،اگرشریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی آئی ہی نہیں، ایوانوں میں بیٹھے ہیں، اقتدار صرف پیسہ بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے، عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ہوں، کرپٹ افراد کے ساتھ نہیں مل سکتا، نیب کے نئے چیئرمین کی تقرری کا عمل درست نہیں، نواز شریف کا300 ارب روپے باہر کے ملکوں میں ہے ، انتخابی اصلاحات بل اچانک پاس کردیا گیا، احتساب نہ ہونے دیا گیا تو دسمبر میں سڑکوں پر نکلیں گے۔ نوجوان نسل کو خوب پتہ ہے کہ چور کون ہے، آج پاکستانی عوام سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہے، ہم الیکشن کا طریقہ کار سمجھ چکے ہیں، ہمارے مخالفین بے شمار دھاندلی کرکے جیتے ہیں۔ تبدیلی صرف وفاقی حکومت لاسکتی ہے، صوبوں کے منصوبے کے آگے وفاق مشکل کھڑی کردیتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
- خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
- یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
- پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
- ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
- آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
- عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
- پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
- آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
- یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
- عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
- افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
- پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
- پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
- بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
- میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
- پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
- بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
- رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
- ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
