اسلام آباد: (ویب ڈسک) پاک فضائیہ کی پہلی کثیر الملکی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں مکمل ہو گئیں۔ مشقوں میں فائٹر پائلٹس اور تکنیکی عملے نے انسداد دہشتگردی کے خلاف فضائی جنگ کیلئے خصوصی تربیت حاصل کی۔ ایئرچیف نے سعودی جنگی طیارے میں بیٹھ کر مشق کے اختتامی مشن میں شرکت کی۔دو یفتوں تک جاری رہنے والی مشقوں کو ایسز میٹ کا نام دیا گیا تھا۔ ترک فضائیہ اور رائل سعودی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیاروں، پائلٹس اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیا۔شرکاء کو ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلنس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 16 سے 28 اکتوبر تک کثیر الملکی فضائی مشقوں میں آٹھ دوست ممالک کے اعلیٰ عہدیداران نے بطور آبزرور شرکت کی۔