Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف مائنس ون ہو گئے، انکی سیاسی قبر کھودی جا چکی، عمران خان

    By Daily Khabrainنومبر 5, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    خانیوال، لودھراں ، کبیروالہ(نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی سیاسی قبر بن چکی ، نواز شریف مائنس ون ہوچکے، انہیں سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے نااہل قرار دیا ہے، ، ن لیگ نے آئندہ الیکشن جیتنے کیلئے اراکین اسمبلی میں 94ارب روپے بانٹ دیے ہیں ، خاقان عباسی اتنے کمزور وزیر اعظم ہیں کہ شوکت عزیز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے،،پی ٹی آئی حکومت میں آکر آلودگی کے خلاف جہاد شروع کرے گی،پاکستان کے تمام ادارے خسارے میں ہیں ہمپاکستانی قوم کو ایک باوقار قوم بنائیں گے،فضل الرحمن ہر حکومت کے ساتھ منسلک ہو جاتا ہے،ہم ملک تبدیل کریں گے،خوشحالی ا ٓئے گی،نوجوانوں کو روزگار ملے گا،دبئی کے لوگ پاکستان آئیں گے نوکریاں ڈھونڈنے کیلئے،نواز شریف فوج اور سپریم کورٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں کہتے ہیں میرے خلاف سازش ہو ئی ہے، پاکستان اللہ کی طرف سے تحفہ ہے جو خوبصورتی پاکستان میں ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں ہے، پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جس کیلئے قائد اعظم نے انتھک جدوجہد کی،قائد نہ ہوتے تو ہمارا حال بھی انڈیا میں ویسا ہی ہوتا جو وہاں کے مسلمانوں کا ہو رہا ہے۔ہم اقلیتی برادری کے ساتھ ہندوستان جیسا سلوک نہیں کرتے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کی رات سپورٹس سٹیڈیم خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی نے الیکشن جیتنے کیلئے ایم این ایز کو 94ارب روپے بانٹے ہیں لیکن وہ ڈرپوک ترین وزیر اعظم ہیں اور ایک کرپٹ انسان کے قدموں پر گرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہو گئی ہے اب تک نواز شریف خلاف فیصلہ آنے سے پہلے ہی بریف کیس بھجوا کر یا ڈرا دھمکا کر فیصلہ حق میں لیاجاتا تھا۔سپریم کورٹ نے درست فیصلہ کیا ہے۔فوج نے ن لیگ کو گود میں پالا تھا نواز شریف کو سیاست ہی نہیں آتی ،نواز شریف اب تک بیساکھیوں کے سہارے الیکن جیتتے آئے ہیں ، اب انصاف کو نواز شریف سازش قرار دیتے ہیں لیکن یہ اللہ کی رحمت ہے ،نواز شریف مائنس ون ہو چکے ہیں ن لیگ دفن ہو چکی ہے اس پر اب پودے بھی اگنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک تبدیل کریں گے،خوشحالی ا ٓئے گی،نوجوانوں کو روزگار ملے گا،دبئی کے لوگ پاکستان آئیں گے نوکریاں ڈھونڈنے کیلئے۔انہوں نے کہا کہ چائنا کی ترقی کرنے کی سب سے بڑی وجہ کہ انہوں نے امیر کو مزید امیر کرنے کی بجائے غریب طبقے کو اوپر اٹھایا ،چھوٹے کسانوں کی مدد کی۔پاکستان کا کسان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اسے کھاد مہنگی ملتی ہے ،فصلوں کی قیمت نہیں ملتی ہے،چائنہ نے ترقی کی اب پوری دنیا کے سرمایہ کار وہاں سرمایہ کاری کرتے ہیں ،ہم چائنہ کی تقلید کرتے ہوئے غریبوں کو اوپر لے کر آئیں گے،ملک کا سرمایہ بیرون ملک پڑا ہے اسے واپس لایا جائے تو ملک میں خوشحالی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی وجہ سے بھی سرمایہ کار پاکستان نہیں آتے،ہم کرپشن کو ختم کریں گے ،گورننس سسٹم ٹھیک کریں گے ،پاکستان غریب نہیں ہے اس کو صرف مضبوط اداروں کی ضرورت ہے،میرٹ کی بالادستی چاہیے،ہم نے کے پی کے میں سیاسی مداخلت ختم کی،بینک آف خیبر سمیت دیگر اداروں کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان،ریلوے ،اسٹیل مل سمیت تمام ادارے خسارے میں ہیں ،ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال لوگ شوکت خانم کو سب سے زیادہ پیسہ دیتے ہیں،ہم اقتدار میں آکر آٹھ ہزار ارب روپے ملک سے ٹیکس اکٹھا کریں گے ،ہمیں قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی،پنجاب پولیس کو درست کریں گے ہم کپڑے نہیں بدلیں گے اسے عملی طور پر ٹھیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پولیس کی عزت کریں گے اس سے ڈریں گے نہیں ،ہم انتقامی کاروائی نہیں کریں گے،کوئی وزیر تھانیدار نہیں لگوائے گا ،میرٹ ہو گا تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہو۔انہوں نے کہا پاکستانی کو ایک باوقار قوم بنائیں گے ،ہم پہلے اپنی عزت خود کریں گے پھر دنیا ہماری عزت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ قوم بکنے والی نہیں ہے 94ارب روپے اراکین اسمبلی میں بانٹ دیے گئے ہیں تاکہ الیکشن جیتا جا سکے لیکن یہ قوم بکنے والی نہیں ہے۔اگلے الیکشن میں ن لیگ ہارے گی،نواز شریف مائنس ون ہو گئے ہیں آپ کو سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے نااہل قرار دے دیا ہے۔نواز شریف فوج اور سپریم کورٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرے خلاف سازش ہو ئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی طرف سے تحفہ ہے جو خوبصورتی پاکستان میں ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں ہے،خوبصورت پہاڑ ،دریا ،بارہ موسم عطاءکیے ہیں ،دنیا کی زرخیز ترین زمین ،کوئلے کے ذخائر،خوبصورت علاقے عطاءکیے۔چار نئی وادیاں ڈھونڈی ہیں یہ وادیاں عوام کیلئے کھولیں گے ایسی وادیاں یورپ میں بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب نعمتیں عطاءکر دیں لیکن ہم نے اور حکومتوں نے اپنا فرض ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہ آج کل دھند نہیں آلودگی ہے اس آلودگی سے سالانہ تین لاکھ لوگ پاکستان میں مرتے ہیں کسی نے آلودگی کے متعلق نہیں سوچا،اللہ کی زمین پر گندگی پھیلائی جا رہی ہے اس آلودگی کے اثرات اور صحت پر بھی پڑیں گے۔پی ٹی آئی پہلی جماعت ہو گی جو کہ آلودگی کے خاتمے کیلئے کام کرے گی۔ہم نے ایک ارب اٹھارہ کروڑ درخت لگائے ۔انہوں نے کہا کہ خانیوال کا جلسہ دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ عوام نے فیصلہ کر لیا ہے تیس سال سے قابض حکمران جھوٹے وقعدے کرتے رہے عوام کو مقروض کر دیا شکر ہے آ ٓج عوام جاگ گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ خانیوال کی عوام کے جنون ،اور شعور کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،میں وہ پاکستانی ہوں جسے اللہ تعالیٰ بہت سی کامیابیاں دیں ،ہندوستان میں جر کر کرکٹ کے میدان میں ہرایا،انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر ہرایا ،انڈیا میں نہرو کپ جیتا،ورلڈ کپ جیتا،عوام کے چہروں پر خوشی دیکھی اس پر اللہ کا شکر ادا کیا،شوکت خانم کا قیام بہت مشکل تھا یہ خواب پورا ہوا اللہ کا شکر ادا کیا،یہ ملک اللہ کی طرف سے تحفہ تھا یہ تباہی کی طرف جا رہا ہے ،باریاں لینے والے حکمران آئے ،ملک کو نیچے جاتے دیکھا۔پی آئی اے کا نیویارک کا روٹ بند کر دیا گیا یہ دنیا کی نمبر ون ائیر لائن تھی ،ملک ترقی کی جانب گامزن تھا مجرموں نےا ٓکر ملک پر قبضہ کر لیا ،حالات بگڑ رہے ہیں،عوام پس رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر کرپٹ مافیا قابض ہے جن کی کرپشن کے باعث امیر امیر تر اور غریب غریب سے غریب تر ہو رہا ہے،کرپٹ مافیاعوام کے حقوق کا نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کرتا ہے اور اقتدار میں آکر کرپشن کی بھرمار کرکے بیرون ملک جائیدادیں بنانے میں مصروف ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں شریف برادران کے درباری بیٹھے ہیںجہاں سے عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو چالیس چالیس گاڑیوں کوپروٹوکول دیا جاتا ہے دنیا کی کس جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران ملک پر تیس برس سے حکومت کررہے ہیں لیکن ان کو کھانسی بھی ہو تو علاج کیلئے باہر جاتے ہیں،ملک میں غذائی قلت سے بچے مررہے ہیں45فیصدبچے ناقص خوراک کی وجہ سے جسمانی طور پر صحتمند نہیں ہوتے،ہسپتالوں میں مریضوں کو بیڈ دستیاب نہیں ہے،ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پر سڑکوں پر بچے پیدا ہو رہے ہیں،غذائی قلت اور ناقص پانی کی بدولت جتنے بچے یہاں مر جاتے ہیں دنیا میں کہیں نہیں مرتے ان لوگوں نے تیس برسوں میں ایک ہسپتال بھی ایسا نہیں بنایا جہاں یہ اپنا علاج ہی کروا سکیں۔انہوں نے کہا پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جس کیلئے قائد اعظم نے انتھک جدوجہد کی،قائد نہ ہوتے تو ہمارا حال بھی انڈیا میں ویسا ہی ہوتا جو وہاں کے مسلمانوں کا ہو رہا ہے۔ہم اقلیتی برادری کے ساتھ ہندوستان جیسا سلوک نہیں کرتے ہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی

      لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق

      مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.