لاہور( شوبزڈیسک) گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ کیئریئر کے آغاز میں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے ‘گلوکاری کے شعبے میں متعارف کرانے میں طارق طافوکا کردار اہم ہے ‘ ”میں کڑی بڑی ڈاڈی“اور دوسرا ”جادو“ میری شہرت کی وجہ بنے‘شروع سے سے ہی اچھی لابی میں بیٹھی ہوں اس لئے آج بری عادتیں نہیں پڑی۔معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ایک انٹرویو میں کہا میرا ایک فوجی گھرانے سے تعلق ہے اس لئے شروع کے دنوں میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرنا رہا لیکن میں اپنی والدہ کو منانے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئی میں اور عینی خالدہ گلوکاری کے شعبے میں اکٹھے ہی آئےں فریحہ پرویز اور نادیہ حسن میری ہمیشہ سے فیورٹ رہی ہیں اگر نادیہ حسن آج زندہ ہوتی تو وہ میری اچھی دوست اور بڑی بہن ہوتی۔رابی پیر زادہ نے کڑاٹے میں بھی بلیک بیلٹ حاصل کی ہوئی ہے۔ اور گولڈل میڈل بھی حاصل کیا ہوا ہے میں نے پوری دنیا میں سفر کیا امریکہ ،یورب ،چین سمیت ہر ملک کو قریب سے دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے لیکن جو پیار اور محبت اپنے ملک میں ملتا ہے وہ پوری دنیاکے کسی کونے میں حاصل نہیں ہواآج کل اپنے نئے البم کی تیاریوں میں ہوںمیری کوشش ہے کہ اس البم کو عید الفطر تک مکمل کرلو اور عید پر ہی لاﺅنچ کردوں ۔