Author: Daily Khabrain

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے زیر صدارت ڈی جی نیب سکھر مرزاعرفان بیگ کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا۔ تفصلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے زیر صدارت کارکردگی سے متعلق اجلاس میں ڈی جی نیب سکھر مرزاعرفان بیگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، نیب سکھر کی 2018 سے 2020 تک کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔ ڈی جی نیب سکھر نے کہا کہ 67 نیب ریفرنسز میں اب تک 32 ملزمان کو سزائیں مل چکی ہیں، پلی بارگین کے دوران 77. 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔…

مزید پڑھیں

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے کورونا لاک ڈاؤن مکمل اٹھانے کا اعلان کردیا دوسری جانب اٹلی نے کورونا کیسز اوراموات میں خاطرخواہ کمی کے بعد فیس ماسک کی پابندی ختم کردی۔ انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ہفتہ اوراتوار کے روز عائد لاک ڈاؤن یکم جولائی سے ختم کردیا جائے گا، ہر ویک اینڈ پر شام سات بجے سے عائد کرفیو بھی ختم کردیا جائے گا، میوزیکل شوز پر رات 12 بجے کے بعد پابندی برقرار رہے گی۔ دوسری جانب اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق 28 جون کے بعد فیس ماسک پہننا لازم نہیں…

مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ نے مستقبل میں ملک میں گندم کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اور وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کے لیے مزید 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ اس سے قبل 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی اجازت دی گئی تھی۔ کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اس کے باوجود درآمد کرنے کی منظوری اس وجہ سے دی گئی ہے کیوں کہ ہماری…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : پاکستان نے فائزر  سے کورونا ویکسین کی 13 ملین خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ، معاہدے کے تحت 2021 کے آخر تک خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ، جس کے تحت اس سال کے آخر تک فائزر پاکستان کو ویکسین کی 13 ملین ڈوز فراہم کرے گی۔ اس حوالے سے وزیر صحت فیصل سلطان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ویکسین کی فراہمی کا ابھی تک کوئی درست ٹائم لائن دستیاب نہیں لیکن حکومتی معاہدے کے تحت 2021…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  وزیراعظم نے امریکا کو ایک بار پھر اڈے دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکا کے ساتھ مل کر امن کا شراکت دار بننے کیلئے تیار ہیں، افغان جنگ کے لیے امریکا کو اڈے نہیں دیں گے، اگر امریکا کو اڈے فراہم کیے تو پاکستان میں دوبارہ دہشتگردی ہوسکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں کہا کہ افغانستان میں جنگوں کے دوران پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا، 70 ہزار سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے، امریکا نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر امداد فراہم کی جبکہ…

مزید پڑھیں

مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ پشاور میں دو بڑے اسٹیڈیم بنا رہے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات کامران بنگش نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا خوش قسمت صوبہ ہے، ہم دھشتگردی کے خلاف جنگ جیت گئے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز  کی  پراپرٹیز اونے پونے دامو دے دی گئی ہیں ، نو ماہ میں ساڑھے چار کروڑ لوگوں نے سفر کیا۔ مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ اگلے دو سال میں صرف پشاور کیلئے ایک ارب سے زائد کے فنڈز دیں گے۔ تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ…

مزید پڑھیں

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے اگلے 5 سال کے لیے بھی وزیر اعظم عمران خان کو حکومت میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جیو نیوز کے پرو گرام "جشن کرکٹ "میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان اور جاوید میاندار کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو میں میچ دیکھنے گراؤنڈ جایا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں لیکن ان کی ٹیم اچھی نہیں، انہوں نے اگلے 5 سال بھی وزیراعظم عمران خان کو ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ شعیب اختر، عبدالرزاق اور سکندر بخت…

مزید پڑھیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی حقو ق پر سودے بازی نہیں کریں گے اور صوبوں کے حقوق وفاق سے چھین کر لیں گے۔ سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا جارہا ہے، ہم ایسا پاکستان بنائیں جہاں روٹی کپڑا اور مکان ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ناصرف سندھ بلکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھائی، ہر ضلع میں جا کر عوام کو…

مزید پڑھیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ نہ افغان طالبان کے ترجمان ہیں نہ وکیل، افغان مشیر سلامتی کے بیان پر ردعمل بطور پاکستانی دیا۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس تیزی سے افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہو رہا ہے اس تیزی سے بات چیت نہیں ہو رہی۔ وزیرخارجہ نے نئی دلی میں مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ 24 جون کا اے پی سی اجلاس غیرمعمولی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ  در پردہ اعتراف دکھائی…

مزید پڑھیں

نیویارک: دنیائے فٹبال کے ممتاز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ان دنوں عجیب مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ یہ کہ انھیں نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں موجود اپنا اپارٹمنٹ اچھے داموں میں بیچنا مشکل ہو چکا ہے۔ معاشی ماہرین اس کی وجہ سابق صدر کی بدنام شہرت کو قرار دے رہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صورتحال اس قدر عجیب ہو چکی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اس اپارٹمنٹ کو نصف قیمت پر بھی بیچنے کو تیار ہیں لیکن انھیں کوئی خریدار نہیں مل رہا اس سے قبل قرار دیا جا رہا تھا کہ اس اپارٹمنٹ کا فرنیچر بہت…

مزید پڑھیں