وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کو انخلا سے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار انسداد دہشت گردی مشن کے لیے پاکستان سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا افغان جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان میں اس وقت…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم امن کی کوششوں میں حصہ دار رہیں گے، اور واضح کہہ چکے ہیں کہ قیام امن کیلئے دنيا کے ساتھ تعاون جاری رکھيں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل نازک مرحلے ميں داخل ہوچکا ہے، افغانستان ميں امن کئی ممالک کی ترجيح ہے، انطالیہ سفارتی فورم میں پاکستان کو اپنا نکتہ نظر پيش کرنے کا موقع ملا، افغانستان کی اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے مفيد نشست رہی، اور افغانستان کی اندرونی صورتحال کا اندازہ ہوا، جب کہ پاکستان کو…
لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے جلوس بے وقت کی راگنی ہیں، وطن عزیز کو جلسے جلوسوں سے آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اس موقع پر انتشار پھیلانے کی سیاست کرنا ملک اور قوم سے دشمنی کے مترادف ہے، احتجاجی سیاست ملک اور قوم دونوں کیلئے نقصان دہ ہے، اپوزیشن کو ملک کی ترقی کا احساس نہ عوام کی خوشحالی کا، یہ بے حس ٹولہ کورونا کے دوران انسانی زندگیوں پر بھی سیاست چمکاتا رہا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ…
وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملک کی داخلی، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر ازخود برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کی تکمیل کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث وہ آئندہ ماہ برطانیہ کے دورے پر نہیں جائیں گے تاہم رواں سال کے آخر تک وزیراعظم کا دورہ برطانیہ شیڈول ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت حال ہی میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن…
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے ساتھ صلاحیت کا بھی فقدان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب، وفاق سندھ حکومت کو اب تک این ایف سی کی مد میں 1900 ارب سے زائد دے چکا ہے، بتائیں وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب، سندھ حکومت کی غفلت اور لاپرواہی پرسندھ کی عوام سے کب معافی مانگ رہے ہیں؟ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ…
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ والد کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے جمہوریت کی بحالی کے لئے بغیر کسی فرد جرم کے 12 برس جیل میں گزارے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 18ویں ترمیم کے ذریعے 1973ء کا آئین بحال کیا، انہون نے ہی پاک چین اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھی۔ اس کے علاوہ نے غریبوں…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں تخریب کاری کے لیے استعمال کیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ‘اے پی پی’ کی رپورٹ کے مطابق افغان ٹی وی ‘طلوع’ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد سیاسی صورتحال، افغان مفاہمتی عمل اور اس میں پاکستان کے کردار پر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کابل کی سرزمین کو پاکستان میں شر…
نئی دہلی: بھارت میں ’فلائنگ سنگھ‘ کا لقب حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ملکھا سنگھ 91 برس کی عمر میں کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکھا سنگھ کے چل بسنے سے ایک ہفتہ قبل ہی ان کی اہلیہ نرمل کور بھی 85 برس کی عمر میں کورونا کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی تھیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملکھا سنگھ چند ہفتوں سے کورونا سے مقابلہ کر رہے تھے اور انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بھارتی ریاست چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل…
کراچی کے مختلف علاقوں میں چھٹی روز بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی اور پی اینڈ ٹی سوسائٹی میں صبح 9 بجے سے بجلی غائب ہے۔ ذرائع کے مطابق کورنگی میں 70 گھنٹوں سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پہلی بار جنوبی پنجاب کا ترقیاتی پروگرام الگ سے ترتیب دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی مفاد پرست غلط پالیسیوں کے باعث پنجاب طویل عرصے سے وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کا شکار رہا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے جان بوجھ کر نظرانداز کئے جانے والے اضلاع کی عوام میں احساس کمتری کو پیدا کیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ…
