وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی سیاسی صورتحال کا سامنا کرنے کےلیے ہر اعتبار سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ قومی اسمبلی میں افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 38 مقامات پر لڑائی جارہی ہے جبکہ 24 سو افغان اہلکاروں نے ہتھیاروں کے ساتھ طالبان گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مزیدپڑھیں: نواز شریف کو برطانیہ سے اللہ ہی لاسکتا ہے، شیخ رشید انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہم طورخم میں شینواریز اور پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ…
Author: Daily Khabrain
امریکا کے فیڈرل کمیونیکشنز کمیشن (ایف سی سی) نے ہواوے سمیت مختلف چینی کمپنیوں پر نئی پابندیوں کی تجویز پیش کی ہے۔ ہواوے، زی ٹی ای اور دیگر چینی کمپنیوں پر نئی پابندیوں کا مقصد ان کی جانب سے تیار کردہ 5 جی وائرلیس اور دیگر ٹیکنالوجیز کے استعمال کو مزید محدود کرنا ہے۔ ایف سی سی نے متفقہ طور پر مجوزہ پابندیوں کو آگے بڑھانے کی منظوری دی جس کے اطلاق کی صورت میں ہواوے سمیت 5 کمپنیوں کے تیار کردہ ٹیلی کمیونیکشنز اور ویڈیو سرویلنس آلات کا استعمال مستقبل میں ممنوع ہوگا۔ ان تمام کمپنیوں کو امریکا کی…
کرونا ویکسین کی قلت ،لاہور 50،کراچی 30،اسلام آباد 27،ملتان میں 22سنٹر بند چند سنٹر پر ویکسین دستیاب، شہریوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ، 20لاکھ ڈوز موجود،جہاں رش زیادہ وہاں ویکسین کی قلت ہے، حکومت کا مﺅقف
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خطے میں قیام امن کی تمام تر ذمہ داری کا بوجھ اکیلے پاکستان کے کندھوں پر نہیں ڈالا جاسکتا۔ ترک میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پیچدہ ہے اور اس وقت افغانستان کے اندر طاقت کے حصول کے لیے رسا کشی جاری ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خطے میں قیام امن کی تمام تر ذمہ داری کا بوجھ اکیلے پاکستان پر نہیں…
کراچی کے 80 فیصد زائد انسداد کورونا ویکسین کے سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند کردیے گئے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کے تمام اضلاع میں 90 کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں گزشتہ 2 روز سے ویکسین کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث 90 سینٹرز میں سے متعدد میں ویکسین ختم ہوچکی ہے اور سینٹرز بند کردیے گئے ہیں۔ کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، وسطی میں 13، ملیر میں 8 ،کورنگی میں 8 اور ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز ہیں۔ ان سینٹرز میں سائنو ویک، سائنو فارم اور…
کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیرداخلہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو واقعے کا تمام پہلو سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کی جانب سے غیرپارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو استعمال کیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے…
پاکستان نے یورپی یونین کے ترجیحی تجارت کے انتظام، جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) کے تحت اپنے وعدے کے تحت 27 بین الاقوامی کنونشنز کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عزم کا اظہار رواں ہفتے دو بار کیا گیا، پہلی بار بدھ کو پاکستان ۔ یورپی یونین کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا جس کا مشترکہ اعلامیہ دو روز بعد جاری ہوا، اور دوسری بار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی جوزف بوریل کے…
گورنر سے ملاقات منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کیا یور کرتے رہیں گے،عثمان بزدار بے مقصد اوربے سمت تقریریں عوام کی خدمت نہیں، پارلیمینٹ میںرام کہانی سنا کر قوم کا وقت ضائع کیا گیا ہر بچے کو بہتر تعلیم فراہمی حکومت کا منشور ہے
سلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اڈے نہیں دے گا۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکا کی سپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے یاد رہے کچھ روز قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے پاکستان میں امریکی ایئر…
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج آرٹلری کور کو جدید تر بنانے کیلئے تمام اقدامات کرےگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرٹلری سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز کو کرنل کمانڈنٹ آرٹلری کے بیجز لگائے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہمایوں عزیز بھی اس موقع پرموجود تھے۔ آئی…
