اسلام آباد: اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں اضافہ ہوا، کراچی کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے، معاشی ترقی کی شرح میں 4 فیصد بڑھوتری ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسدعمر نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس سال بیرونی خسارہ نہیں بلکہ سرپلس ہوگا، یہ عمران خان ہی تھا جو کورونا کے دوران بھی غریب کو بھوک او ر افلاس سے بچانے کی بات کر رہا تھا، کورونا میں ہمارے کیے گئے اقدامات کی دنیا…
Author: Daily Khabrain
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے جسے منظور نہیں ہونے دیں گے اور اس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں پوسٹ بجٹ تقریر میں شہباز شریف نے کہا کہ اگر غریب عوام کی جیب خالی ہے تو یہ بجٹ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میں نے اس لیے کہا کہ گزشتہ تین برس میں ٹیکسوں کی بھرمار کی گئی اس کے نتیجے میں غریب کی ایک روٹی آدھی ہوچکی ہے۔…
تحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار عزیز 50 ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سردار عزیز نے کہا کہ بے حس اور نکمے لوگوں نے کراچی میں پی ٹی آئی کو تباہ کردیا۔
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا گیا، پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، حکومتی اتحادی جماعتیں بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے واقعات کاجائزہ لیاجائےگا اور بجٹ کی منظوری کیلئےحکمت عملی پرتجاویزپرغورکیاجائےگا جبکہ وزیراعظم اجلاس میں اپوزیشن کیخلاف…
اسلام آباد: حکومت کا بجٹ کے ذریعے ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق حکومت کا فنانس بل 2021 کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے اپنے افسران کے غیر قانونی اقدام کو تحفظ دینے کے لیے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم تجویز کردی ہے۔ اس حوالے سے ایکسپریس نیوز نے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی ایف بی آر طارق چوہدری سے بات کی تو ان…
لاہور: اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے، شادی ایک سے زائد بار کرنی چاہئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیروز خان نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے چھوٹی عمر میں شادی کرنی چاہئے تھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے شادی کرنے میں تاخیر کردی ۔انہوں نے کہاکہ شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے ، شادی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے ، جیسے ہمارے پیارے نبی کریم محمد ؐ نے ایک سے زائد شادیاں کیں اسی طرح شادیاں زیادہ کرنی چاہئیں۔ واضح رہے کہ فیروز خان کی…
بھارت میں ٹوئٹر کو حاصل قانونی تحفظ ختم کردیا گیا جس کے بعد ٹوئٹر پر پوسٹ ہونے والے ہر قسم کے مواد کی ذمہ دار کمپنی کو سمجھا جائے گا اور اسے تھرڈ پارٹی کے طور پر استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔ ٹوئٹر کو حاصل قانونی تحفظ ختم ہونے کے بعد ٹوئٹرعہدیداران کو غیرقانونی اوراشتعال انگیز مواد پر قانونی کارروائی کاسامناکرنا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئےآئی ٹی قواعد پر جان بوجھ کر عمل پیرا نہ ہونے پرٹوئٹرکا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ بھارت…
امریکا اور روس کے درمیان حالیہ برسوں کی بد ترین کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے صدور کی جنیوا میں ملاقات شروع ہو گئی ہے، امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر پیوٹن نے اہم ملاقات کا آغاز ہاتھ ملا کرکیا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری ملاقات میں روسی صدر پیوٹن نے پہلا قدم اُٹھانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا جس پر صدر بائیڈن نے کہا کہ ایک دوسرے سے آمنے سامنے ملنا ہمیشہ بہتر رہتا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے اُمید ظاہرکی کہ امریکی صدر سے ملاقات مثبت رہےگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں…
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے اسپیکرکی جانب سے7 اراکین پر پابندی لگانےکا فیصلہ مستردکردیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لیے متحدہ اپوزیشن کا کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں 7 ممبران اسمبلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا اعلان ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعے کو ہوگی ذرائع نے بتایا ہےکہ…
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ن لیگ والےاپنی زبان کولگام دیں، ن لیگ کے پاس کچھ نہیں ہوتا تو گالم گلوچ ،ذاتیات پرآجاتے ہیں، ن لیگ کوقانون سازی سےکوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون پاس ہونے کے بعد مگرمچھ کےآنسو بہاتے ہیں اور ن لیگ والےمعاہدے کرکے مکرجاتے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فخرامام کی سربراہی میں اپوزیشن سے بات کرنےکیلئےکمیٹی بنائی ہے، فخرامام بہت نرم مزاج آدمی ہیں انہوں نےان سےبھی بات نہیں کی ہے۔ انھوں…
