Author: Daily Khabrain

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، 37 کے مجموعی سکور پر شرجیل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد وسیم نے وکٹ حاصل کی۔ اس دوران بابر اعظم اور نجیب اللہ زردان نے یونائیٹڈ کے باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوں نے…

مزید پڑھیں

برسلز :برسلز میں نیٹو کے سربراہ اجلاس کے دوران چین کو مستقل سکیورٹی چیلنج قراردیاگیاہے ۔ دفاعی اتحاد نے چین کو اپنے نظام کیلئے بڑا چیلنج قراردیتے ہوئے پہلی بار چین کے فوجی مقاصد کے بھرپور مقابلے کے عزم کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام رہنمائوں نے اتفاق کیا چین ہمارے لیے مستقل سکیورٹی چیلنج ہے ،وہ اصولوں پر مبنی عالمی نظام کو نفی کرنے کی کوشش کررہاہے ،بیجنگ کے تیزی کے ساتھ جوہری میزائل بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا،کانفرنس کے دوران 30ممالک کے سربراہان نے چین…

مزید پڑھیں

کابل ایئر پورٹ کے انتظام کے حوالے سے پاکستان سے مدد لے سکتے :اردوان برسلز (اے ایف پی)امریکی صدر جوبائیڈن سے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ امور ،درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترک صدرنے بائیڈن کو دورہ ترکی کی دعوت دی ،طیب اردوان نے امریکی ہم منصب کیساتھ ملاقات کو نتیجہ خیز اور مخلصانہ قرار دیا۔ نیٹو اجلاس کے دوران صدر جوبائیڈن کیساتھ سائیڈ لائن ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ ترکی امریکا تعلقات میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جوکہ حل نہ ہو سکتا ہو۔ روسی میزائل ٖڈیفنس سسٹم ایس 400 کے مسئلے پر…

مزید پڑھیں

کراچی کے علاقے ملیر میں برطانوی دور میں تعمیر ہونے ڈملوٹی کے کنویں بحال ہونے جارہے ہیں۔  آج سے کم و بیش سو سال قبل کراچی کو پانی فراہم کرنے کا واحد ذریعہ ڈملوٹی کے کنویں  ہوا کرتے تھے، وقت گزرنے کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح کم ہوئی تو برطانوی دور حکومت میں بننے والا یا تاریخی منصوبہ ناکارہ ہوگیا۔ 1883 میں قائم ہونے والا نظام کراچی کو 1984 تک لاکھوں گیلن پانی فراہم کرتا تھا لیکن موسمیاتی تبدیلیوں  اور ملیر ندی اور اطراف سے بجری چوری ہونے کے باعث پانی اس قدر کم ہوگیا کہ بیشتر کنویں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روس ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وقت کیساتھ ساتھ، ان دو طرفہ تعلقات میں وسعت انتہائی خوش آئند ہے۔ ہم روس کے ساتھ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔…

مزید پڑھیں

کراچی:  ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے مصنف اور لکھاری خلیل الرحمان کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمان علی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں ۔میزبان کے سوال پر ایمان کا کہنا تھا کہ مسترد کی گئی فلموں میں کچھ ایسی فلمیں بھی شامل ہوسکتی ہیں کہ جن کے ہدایت کار اگرچہ دوست ہوں لیکن ان کے لکھاری بالکل بھی دوست نہ ہوں یا پھر کوئی زہر بھی لگ رہا ہو۔ وہ ماضی میں خلیل الرحمان کی لکھی گئی فلم میں کام سے انکار کرچکی ہیں ، فلم میں خلیل صاحب…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: وطن کے دشمن بزدل دہشتگردوں کے حملے میں مارگیٹ مائنز کی سیکورٹی پر مامور فرنٹیئر کور کے 4 جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کور کی ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ کے ذریعے کیا گیا۔ حملے میں جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 4 بہادر جوان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انور، سپاہی اویس خان شامل ہیں۔ایف سی کے جوان مارگیٹ مائنز کی سیکورٹی پر مامور تھے۔ صوبیدار سردار علی خان…

مزید پڑھیں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف نے  بجٹ 22-2021  میں حکومتی اعداد و شمار  جعلی قرار دے دیے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران  اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں جس ترقی اور خوش حالی کا ڈھنڈورا پیٹا گیا وہ بنی گالہ اور ان کے حواریوں کی ترقی ہے ،کروڑوں غریب عوام کو کوئی سہارا نہیں دیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے تمام اعداد وشمار جعلی ہیں،ریاست مدینہ کی مثال دینے والے کاش یتیم و بیوہ مظلوم کا ہاتھ تھام لیتے، اگر ترقی آئی ہے تو  وہ بنی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ویکسی نیشن کیلئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان کےعوام کا رضا کارانہ طور پر ویکسین لگوانا خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کوروناویکسی نیشن مہم سے متعلق پیش رفت اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزرا شیخ رشید ، اسد عمر، حماد اظہر، اعظم سواتی، فیصل سلطان ومتعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کو این سی اوسی کی ویکسی نیشن مہم کےاعشاریوں اور لائحہ عمل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت تک ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جامعات چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کے مطابق طلبہ کو تیار کریں، حکومت نے 50 ہزار طلبہ کیلئے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام متعارف کرایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک بریفنگ کے دوران کیا۔ صدر عارف علوی کو لمز یونیورسٹی کے ریکٹر شاہد حسین نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر تحقیق اور جدت پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ جامعات تحقیق اور جدت پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات…

مزید پڑھیں