اسلام آباد ، مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا، لیگی ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران پارٹی قائد نے ہدایت کی کہ جو بجٹ عوام کے حق میں نہیں اس کو منظور ہونے سے روکا جائے ، پارٹی قائد کاکہناتھاکہ وفاقی اور پنجاب کے بجٹ پر عوام کوحقائق سے آگاہ کریں اور عوام کو بتائیں کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں ایک مرتبہ پھر ان سے ہاتھ کر دیا ،…
Author: Daily Khabrain
پاکستان سپر لیگ 2021 کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا
شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کو مداحوں سے بچھڑے9سال بیت گئے ،لیکن اُن کے گائے ہوئے گیتوں اور غزلوں کی تازگی اور مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔ مہدی حسن 18 جولائی 1927 کو بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے ’لونا‘ میں موسیقی سے شغف رکھنے والے گھرانے میں پیدا ہوئے، یہی وجہ تھی کہ انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا۔ انہوں نے اپنے والد استاد عظیم خان سے موسیقی و گلوکاری کے تمام رنگ سیکھے اور پہلی مرتبہ 1956 میں ریڈیو پاکستان میں گلوکاری کے جو ہر دکھائے۔ غزل گائیکی شہنشاہ غزل نے پہلی مرتبہ فلم ’شکار‘ کا ایک…
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی صلاحیتوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے خلاف بات کرکے فواد چوہدری نوکری پکی کر رہے ہیں، سید مراد علی شاہ ایک انتہائی کامیاب اور طاقتور وزیراعلیٰ ہیں، ان کی صلاحیتوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف…
خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش سے مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، بارش سے مختلف علاقوں میں کئی مکانات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، مرنے والوں میں 4افراد کا تعلق مانسہرہ اور ایک کا تورغر سے ہے۔ دریائی کٹاؤ سے چترال اور اپر چترال گلگت روڈ آمدورفت کےلیے بندہوگئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہےکہ چترال بونی روڈ بند ہونے سے متبادل راستہ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ بلوچستان میں بارکھان کے علاقے میں موسلادھار بارش سے مقامی…
مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ شوکت ترین نے وہی بجٹ تقریر پڑھی جو پیپلزپارٹی کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے پڑھی تھی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 1200ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے باوجود آٹھ سو ارب روپےکی اضافی رقم حاصل کی جاسکی، نئے بجٹ میں 383ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کے پیٹ کاٹ کر جعلی ہدف پورے کرنا چاہتےہیں، حکومت نمبروں کی ہیرا پھیری سے عوام کو دھوکہ…
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ بے اختیار ہیں، اہم فیصلے وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس میں ہوتےہیں۔ گورنرراج کی آئین میں گنجائش نہیں، رواں سال سندھ کواین ایف سی ایوارڈسے 750 ارب ملیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ سمیت صوبوں کو نیشنل فنانس کمیشن کے ذریعے پیسہ آتا ہے اس کے باوجود سندھ میں تعصب پھیلایا جاتا ہے، صوبے کو این ایف سی کی مدمیں ملنے والا پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 500 میگا واٹ اضافی بجلی…
ڈھاکہ: آبیل مجھے مار،بنگلہ دیش کے معروف ال راونڈر شکیب الحسن پر تین میچز کی پابندی کے ساتھ پانچ لاکھ پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈھاکہ میں جاری بنگلہ دیش ڈویژن پریمیئر لیگ میں محمڈ ن اسپورٹس کلب کے کپتان شکیب الحسن نے ابایانی لمیٹڈ کے خلاف میچ میں اپیل رد کرنے پر امپائر کے سامنے لگی وکٹوں کو ٹھوکر مار کراپنی ناراضگی کا اظہا رکیا تھا۔ اس میچ میں شکیب الحسن نے دوسری باربھی ڈسپلن کی دھجیاں اس وقت اڑائیں جب کم روشنی کی وجہ سے امپائرنے کھیل روک کر کور بلانے کااشارہ کیا۔اس موقع پر…
پشاور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ عوام کے لیے نہیں بلکہ آئی ایم ایف کےلیے ہے، بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپے سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا،تعلیم اور صحت کے لئے صرف تین فیصد رکھا گیا ہے۔ پشاور میں انسٹیٹوٹ آف ریجنل سٹڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی معیشت بہتری کےلئےورلڈ بینک ،یورپ، آئی ایم ایف کی طرف دیکھتے ہیں ،اسلام نے معیشت کا ایجنڈا دیا لیکن اس پرعمل نہیں کر رہے،اسلامی تعلیمات پرعمل کرکے ہی…
اسلام آباد وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو پنجاب یا خیبرپختونخوا سے منتخب کرایا جائے گا۔ آئین کے آرٹیکل 91 کے مطابق چھ ماہ کے بعد کابینہ میں رہنے کیلئے کسی بھی غیرمنتخب شخص کو سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن بننا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ شوکت ترین سے قبل وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اسد عمر، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور حماد اظہر وزیر خزانہ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ وزیر خزانہ کی حیثیت سے شوکت ترین اس سے…
